بہار و سیمانچل

بکری برانواں بلاک اساتذہ ایسوسییشن کی میٹنگ میں انسانی زنجیر کا ہوا بائیکاٹ 

نوادہ ( محمد سلطان اختر ہندوستان اردو ٹائمز) نوادہ ضلع کے تحت پکری برانواں بلاک میں بہار اساتذہ ایسوسییشن کی میٹنگ مہیندر پرساد شرما کی سربراہی میں ہوئی۔جناب بلاک کے استاد یونین صدر ہیں۔ انہوں نے نتیش حکومت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے بہار حکومت کو بہار ایجوکیشن اساتذہ ایسوسییشن کے ذریعہ آگاہ کیا تھا کہ 15 جنوری 2020 تک ہمارا مطالبہ پورا کریں ورنہ انسانی زنجیر کا بائیکاٹ کرنے کا الٹی میٹم دے دیا تھا اور مطالبے پورا نہیں ہونے کی وجہ کر کل کے انسانی زنجیر کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے بہار اساتذہ ایسوسییشن کمیٹی پکری برانواں بلاک کے صدر مہیندر پرساد شرما نے اعلان کیا کہ ہم اس کا بائیکاٹ کرتے ہیں اور انسانی زنجیر کے سلسلہ میں پکری برانوان بلاک کے کسی بھی اسکول کے اساتذہ ، خاتون اساتذہ ، طلباء اور طالبات انسانی زنجیر میں شمولیت نہیں کرینگے۔ اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم لوگ مساوی کام کے تحت مساوی تنخواہ کی مانگ کی تھی جس پر کوئی توجہ نہیں دی گئ، یہ حکومت صرف سرکاری خزانے کو لوٹ مار کے ذریعہ ختم کرنے میں لگی ہے، جہاں اسے خرچ کرنا چاہیئے کرتی نہیں، مرکزی حکومت کے ذریعہ کالے قانون کو نافذ کر کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے، مرکزی حکومت کے زیر سایہ کام کررہی ہے، اور مختلف قسم کے قواعد کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اوراُستاد کو مساوی تنخواہ کے تحت ایک ہی کام ہوتے ایک جیسا تنخواہ نہیں دیکر اساتذہ کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں ، ہم ایک طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے ہیں اور حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ، جس کی وجہ سے ہم انسانی زنجیر کا زبردست بائیکاٹ کرتے ہیں۔ پکری برانواں بلاک کے کل اساتذہ اس میٹنگ میں موجود تھے ، اس میں کچھ نمایاں نام مندرجہ ذیل ہیں۔

منوج کمار ، معراج انصاری ، گوتم کمار ، رویندر کمار ، یوگل کمار سمیت یونین کے تمام اساتذہ موجود تھے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close