بہار و سیمانچل

فاضل پور میں 8 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج۔ دو گروپوں میں شدید فائرنگ

نوادہ ( محمد سلطان اختر ) نواده ضلع کے تحت ناردی گنج پولیس اسٹیشن کے علاقے فاضل پور گاؤں میں دو فریقوں کے درمیان لڑائی پیش آیا۔ پولیس گشت کے دوران واقعے کا پتہ چلا، پولیس نے گاؤں پہنچ کر موقع سے ایک 315 بور کا8 ملی میٹر کا کارتوس اور دو کھوکھلے برآمد کیا گیا۔ اس معاملے کے بارے میں ایس آئی انیل کمار کی تحریری درخواست پر دونوں طرف سے 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس ہیڈ کوارٹر دیپک کمار راؤ نے بتایا کہ اے ایس آئی انیل کمار پولیس فورس کے ساتھ واقعے کی تحقیقات کے لئے فاضل پور گاؤں گئے تھے۔ گاؤں کے قریب پہنچتے ہی فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ آواز سنتے ہی جیسے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی دیکھا کہ دونوں فریق اسلحہ کے ساتھ آمنے سامنے لگے ہوئے ہیں، لوگ لاٹھیوں و اینٹ اور پتھر بھی چلا رہے تھے۔ اس میں دونوں گروہ شامل تھے۔
ادھر پولیس کو دیکھ کر جھگڑا کرنے والے افراد نے ہتھیاروں کو چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھایا اور فرار ہوگئے۔ تفتیش کے دوران دونوں فریقوں کے مکان کو ملانے والی سڑک پر 315 بور کا 8 ملی میٹر زندہ کارتوس اور دو کھوکھلے ملا۔ اس معاملے میں ورون کمار ، سونو کمار ، پرویش کمار ، بنٹی کمار ، سنتو کمار اور کشور کمار عرف کرو سنگھ ، راجندر سنگھ اور چھوٹو سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close