بہار و سیمانچل

غریبوں کی خدمت کرنا سب سے بڑی عبادت: مولانا محمد جہانگیرعالم مہجورالقادری

نوادہ ( پریس ریلیز ) شہر نوادہ کی فعال و متحرک اور تمام مکاتب فکر کے متحدہ پلیٹ فارم مجلسُ العلماء والاُمّہ ضلع نوادہ کی جانب سے آج مجلسُ العلماء کے دفتر میں قریب 200 غریبوں کے درمیان کمبل تقسیمِ کیا گیا دسمبر کی اس کڑاکے کی سردی میں جن غریبوں کے سروں پہ چھت بھی نہیں ہے ویسے بے کس و لاچار بلا تفریق مذہب و ملت کے غرباء کے بیچ کمبل تقسیم کرنے کام مجلسُ العلماء کے آفس سکریٹری مفتی عنایت اللہ قاسمی کی نگرانی میں مولانا جہانگیرعالم مہجورالقادری ،مولانا ابو صالح ندوی، جاوید اختر، سجاد ملک کرشن دیو چودھری بام سیف، ارون کمار کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا اس سے پہلے بھی وقت وقت پہ اس طرح کا رفاہی کام مجلسُ العلماء کی جانب سے کیا جاتارہاہے گزشتہ سال بھی سردی کے ایام میں گرم کپڑے اور کمبل تقسیم کئے گئے ساتھ ہی رمضان کے مقدس مہینے میں افطار کٹ اور عید سعید کے موقعے پر عیدی کٹ بھی غریبوں کے درمیان تقسیم کئے گئے ہیں اللہ تعالیٰ مجلسُ العلماء کی یہ دینی و ملی خدمات کو قبول فرمائے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close