بہار و سیمانچل

کٹیہار میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عوام کا زبردست احتجاج

کٹیہار۔۳۱؍دسمبر: (احمد حسین قاسمی) آج کٹیہار کے بلرام پورپرکھنڈ کے تیلتا تھانہ کے ہائی اسکول میدان میں حالیہ پاس کردہ سی اے اے اور متوقع این آرسی کے خلاف لوگوں کا سیلاب امنڈ آیا تقریبا پچاس ہزار کی اس جم غفیر نے حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اس قانون کو واپس لینے کے لیے حکومت سے پر زور اپیل کی اور اس قانون کی واپسی تک احتجاج اور ریلیاں جاری رکھنے کا عہد لیا اس احتجاج میں بہار کے سیاسی لیڈران وعمائدین ملت واساطین امت نے شرکت کی خاص طور پر آرجے ڈی اور کانگریس اور این سی پی مجلس اتحادالمسلمین کے نمائندے ،عشرت پروین ،ذاکر چیرمین توقیر احمد ،رام پرکاش مہتو سابق وزیر تعلیم بہار ڈاکٹر راکیش اگروال،بلرام پور ایم ایل اے محبوب عالم ،سابق ایم ایل اے جناب اختر الایمان صاحب ،ادے نارائن چودھری سابق اسپیکر بہار اسمبلی سابق ایم ایل اے صدیق صاحب شیو مرانڈی براری ایم ایل اے ،معروف ملی رہنما محمود الحسن ،ابوبکر صدیق ،مولانا نجم الہدی ،مولانا یحی غلام یزدانی ،محمد عالم ،جاوید عالم ڈاکٹر عثمان وغیرہ شریک تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close