بہار و سیمانچل

ہریت ترمیمی اور این آر سی کے تحت 16 دسمبر کو  پکری برانواں میں مشعل جلوس

نوادہ (محمد سُلطان اختر ہندوستان اردو ٹائمز ) مرکزی حکومت کی طرف سے لگاتار ایک طرفہ حملہ جاری ہے، تین طلاق،رام مندر این آر سی سے مسلمانوں کو پریشان کر رکھا ہے،
 ہندوستان کی مرکزی حکومت نے جس دریدہ دہنی اور ڈھٹائی کے ساتھ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نئے نئے قوانین بناکر ملک کی جمہوریت اور یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کا شیرازہ بکھیرنے کا کام کررہی ہے وہ اب کسی صاحب نظر سے پوشیدہ نہیں ہے دفعہ 370 کا ہٹایا جانا، تین طلاق کے بہانے شریعت میں براہ راست مداخلت کرنا، بابری مسجد کے خلاف فیصلے کا آنا اور اب شہریت ترمیمی بل و این آر سی جیسے ملک وملت کو منقسم کرنے کا قانون پاس کروانا، یہ جتنے بھی قانون بنائے جارہے ہیں اس سے اسلام اور مسلمانوں کو ہی ٹارگیٹ کیا جارہا ہے آخر کب تک ہم خاموش رہیں گے اور ہماری ملی و مذہبی قیادتیں کب تک مسلمانوں کو بلی کا بکرا بناتی رہیں گی ماب لنچنگ کے نام پہ ہمیں کھلے عام قتل کیا گیا ہم خاموش رہے دفعہ 370 ہٹا کے ہماری کشمیری بہن بیٹیوں کی عزت و ناموس سے کھیلا گیا ہم خاموش رہے طلاق ثلاثہ کے نام پہ ہمارے پرسنل لاء کو چیلنج کیا گیا ہم خاموش رہے ہم سے قدیم تاریخی بابری مسجد چھین لی گئی ہم خاموش رہے کیا اسی دن کے لئے ہمارے اکابر علماء و اسلاف نے ملک کی آزادی کے لئے تن من دھن کی قربانیاں دی تھیں؟ اب این آر سی اور شہریت ترمیمی بل کے ذریعہ ہمیں ملک بدر کرنے کی ایک منظم سازش رچی جارہی ہے اور ہمارے وہ لیڈران جو اپنے چہرے پر سیکولرازم کا مکھوٹا لگائے ہوئے ہیں وہ بھی بالواسطہ یا بلا واسطہ مرکز کی اسلام مخالف حکومت کا ساتھ دے رہی ہے حد تو یہ ہے کہ سیاسی جماعتوں سے لپٹے ہوئے ہمارے مسلم رہنما بھی اس قدر بےحس ہوچکے ہیں کہ انہیں اپنی کرسی سے پیاری کوئی چیز ہے ہی نہیں
ان حساس اور سلگتے مسائل کے پیش نظر نوادہ ضلع کے پکری برانواں کی تمام تر مذہبی، ملی تنظیموں، خانقاہوں سجادگان، علماء کرام ائمہ، وکلاء، ڈاکٹرز، اور قوم و ملت کے دانشوروں کی ایک ہنگامی میٹنگ
پکری برانواں مدرسہ مفتاح العلوم میں آپسی رائے و مشورے سے ہوئی،جس مشورے میں طے پایا کہ پیر کے روز 16 دسمبر 2019 کو باغیچہ میدان میں 10 بجے پکری برانواں میں جمع ہوکر 11 بجے دن میں جلوس نکلا جائے گا،سیاہ بل کو نظر آتش کیا جائیگا، اور جلوس مشعل  کے ساتھ بلاک پکری برانواں میں سی اے بی اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گا پورے نوادہ ضلع باشندگان اور خصوصی طور پر پکری برانواں بلاک کے ہر عام و خاص  سے پر زور اپیل کی جاتی ہے ہے کہ اس مہم میں خود بھی اور اپنے ساتھیوں کو شامل کریں ساتھ ہی  برادران وطن کو بھی ساتھ لاکر آئین بچاؤ تحریک میں شامل ہوں،اس موقع پر بلا تفریق تنظیم علماء حق نے ساتھ دینا کا  اعلان کر کے ہم مسلمانوں کے لئے خوش آہند کا پیغام دیا ہے اسلئے سب ایک ہوکر اس اجلاس میں شرکت کریں،
 تنظیم عُلمائےحق، نوادہ اور دارالعلوم فیض الباری و دیگر مدارس اور مساجد کے علماء اور ائمہ نے ضلع کےتمام ذی شعور حضرات سے بلا تفریق مسلک ومشرب کے اجلاس میں شرکت کی اپیل کی ہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close