بہار و سیمانچل

 نبیل ملت و شیرنیپال کا وصال  اہلسنت کا عظیم خسارہ – مشتاق احمد برہانی

ضلع کے مختلف مدارس و مساجد میں تعزیتی نشست

مشرقی چمپارن ( رپورٹ عاقب چشتی)
خالق کائنات نے موت و زندگی کا نظام اس طریقے سے تیار کیا ہے کہ عقل انسانی اس حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہے اور فرمان خداوندی کے مطابق ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے پیر طریقت خلیفۂ مفتی اعظم ہند علامہ الحاج مفتی محمد جیش احمد برکاتی شیر نیپال قاضی القضاۃ فی ملک نیپال اور خانقاہ عالیہ حیدریہ حسن پورہ شریف سیوان کے سجادہ نشیں پیر طریقت گل گلزار حیدریت علامہ الحاج سید نبیل احمد حیدرالقادری کے وصال کی خبر ملتے ہی عقیدت مندوں کے درمیان رنج و غم کا ماحول پیدا ہوگیا اور پورا ہند و نیپال سوگوار ہے مذکورہ باتیں دارالعلوم رضویہ کے پرنسپل مولانا مشتاق احمد برہانی نے تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اور مزید بتایا کہ ان دونوں شخصیات کا انتقال اہلسنت والجماعت کا بہت بڑا خسارہ ہے مذہب و ملت  کی خاطر انہوں نے بیش بہا خدمات انجام دیے
 مولانا ممنون الحق حیدری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ خانقاہ عالیہ حیدریہ حسن پورہ شریف سیوان کے توسل سے جو کام نبیل ملت نے کیا وہ روز روشن کی طرح ظاہر و باہر ہے ریاست بہار کے علاوہ ملک کی مختلف ریاستوں میں آپ کے معتقدین و مریدین موجود ہیں
جبکہ قومی ایکتا فرنٹ کے صدر وصیل احمد خان نے کہا کہ خانقاہ عالیہ حسن پورہ شریف کے سجادہ نشین پیر طریقت حضرت علامہ الحاج سید نبیل احمد حیدرالقادری کا انتقال پرملال دنیائے اسلام کا عظیم خسارہ ہے دین کی تبلیغ و اشاعت کی خاطر آپ نے اپنی زندگی وقف کردی تھی درجنوں مدارس کے آپ بانی و مہتمم رہے اور رہتی دنیا تک آپ کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا جبکہ مولانا لطیف الرحمن مصباحی نے کہا کہ دونوں شخصیات طریقت و شریعت کے درخشندہ ستارے تھی ان کے وصال سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا محال ہے حضرت علامہ مفتی محمد جیش احمد برکاتی حضور مفتی اعظم ہند کے خلیفہ تھے اور قاضی نیپال تھے 
اس موقع سے دارالعلوم علیمیہ ضیاء العلوم حسینی شریف, مدرسہ اسلامیہ حیدریہ کلیان پور,مدرسہ حیدریہ منگلا پور, مدرسہ وکیلیہ کیسریا ,دارالعلوم رضویہ چکیا, مدرسہ وکیلیہ رامڈیہاں سمیت ضلع کے درجنوں مدارس میں تعزیتی تقریبات منعقد کی گئی اور ترقی درجات کی دعائیں کی گئیں 
تعزیت کرنے والوں میں مولانا منظور عالم,مولانا سید فضل اللہ رضوی,مدرسہ اسلامیہ حیدریہ کلیان پور کے صدر عبدالتوحید انصاری, سکریٹری ایڈوکیٹ محمد اصغر علی,صحافی نورالہدیٰ, ایڈوکیٹ اشرف عالم, مولانا جمیل اختر, محمد وسیم رضا, الحاج محمد شمشاد,ثاقب حسن, محمد ساجد, محمد ذاکرحسین, مولانا ناز محمد قادری,مولانا غلام مصطفی حیدری, مولانا عظیم الدین ثقافی,مولانا حسنین رضا کے اسمائے گرامی شامل ہیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close