بہار و سیمانچل

امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے زیراہتمام بھیروپور میں 18اکتوبر کو اجلاس عام

امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے زیراہتمام بھیروپور میں 18اکتوبر کو اجلاس عام

ویشالی،16اکتوبر(پریس ریلیز) امارت شرعیہ کے زیر اہتمام 18اکتوبر کو بھیروپور جامع مسجد میں ایک عظیم الشان اجلاس عام کا کا انعقاد بعدنمازعشاء کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار بھیرو پور اجلاس عام انتطامیہ کمیٹی کےصدرڈاکٹر مفیظ الرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ حسب ہدایت مفکراسلام امیر شریعت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ضلع ویشالی میں امارت شرعیہ کا دعوتی وفد پہنچ رہا ہے اسی کے تحت بھیروپور جامع مسجد میں 18/ اکتوبر2019 کو ایک عظیم الشان اجلاس عام زیرقیادت حضرت مولانا مفتی ثناء الہدی قاسمی صاحب نائب ناظم امارت شرعیہ منعقد ہوگا جس میں مولانا قمر انیس قاسمی صاحب معاون ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ، مولانا آفتاب عالم قاسمی استاذ دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ پھولواری شریف پٹنہ، مولانا شعیب عالم قاسمی مبلغ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ، مولانا شکیل احمد قاسمی استاد حدیث دارالعلوم الاسلامیہ پھلواری شریف پٹنہ،، مولانا شمیم اکرم رحمانی امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ مولاناسید مظاہر عالم رکن شوری امارت شرعیہ پھولواری شریف پٹنہ، حافظ توصیف عالم امام و خطیب بھیرو پور جامع مسجد کے علاوہ مقامی علماء کرام اور دانشوران سماجی کارکنان بھی شریک ہوں گے وہیں اس اجلاس عام کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انتظامیہ کمیٹی کے متحرک و فعال رکن قمر اعظم نے کہا کہ امارت شرعیہ کے اس اجلاس عام میں امارت شرعیہ کا پیغام اور اس کے کے 99 سالہ گرانقدرخدمات کا تعارف ہوگا مسلمانوں کو اجتماعی وحدت کی دعوت دی جائےگی دینی اور تکنیکی تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی جائے گی مسلم معاشرہ کی اصلاح کا موضوع بھی سامنے آئے گا اور موجودہ حالات میں امت کے ذمہ داریاں کیا ہے اس سے بھی روشناس کرایا جائے گا لہذا بھیروپور کےقرب وجوار کے تمام فرنزادن توحید سے نہایت ہی اد احترام کے ساتھ التماس سے کے بلا امتیاز مسلک مشرب اجلاس عام میں شریک ہوکر اجلاس عام کو تاریخ ساز بنائیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close