بہار و سیمانچل

حج 2020 کا فارم مجلسِ العلماء والاُمہ نوادہ کی آفس سے مفت فورم بھرنے کا کام شروع۔۔۔۔

حج 2020 کا فارم مجلسِ العلماء والاُمہ نوادہ کی آفس سے مفت فورم بھرنے کا کام شروع۔۔۔۔

نوادّہ (محمد سُلطان اختر نمائندہ ہندوستان اردو ٹائمز) نوادہ ضلع کے تحت نوادہ ریلوے پل پار کے پاس مجلس العلماء والا اُمہ نوادہ کی آفس میں حُجّاج کرام کے فی سبیل للہ فورم آن لائن و آف لائن کا سلسلہ جاری ہے حُجّاج کرام کے لئے کافی عرصے سے یہ تنظیم مفت خدمت کرتے آرہی ہے جو حُجّاج کرام حج کے مقدس سفر پر جانے کے لیے آن لائن درخواست دینے کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے یعنی 10/ اکتوبر 2019 سے حج کے لیے آن لائن فارم بھرے جائیں گے۔ اور آخری تاریخ کے لیے اگرچہ 10/ نومبر 2019 کا اعلان ہوا ہے مگر غالب گمان یہی ہے کہ اِس تاریخ میں توسیع کی جائے گی اور ممکن ہے کہ حج کے فارم بھرنے کا یہ سلسلہ دسمبر تک پہونچ جائے۔
چونکہ حج کا فارم بھرنے کے لیے پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے۔ اب جن حضرات کے پاس پاسپورٹ موجود ہے تو وہ حضرات 10/ اکتوبر سے بآسانی فارم بھرسکتے ہیں مگر جن کے پاس پاسپورٹ موجود نہیں ہے اور وہ سفرِ حج پر جانے کے خواہشمند ہیں تو اُن کو چاہیے کہ جتنی جلدی ہوسکے پاسپورٹ کے لیے آن لائن اپلائی کروادیں۔ تقریباً ایک مہینے میں پاسپورٹ تیار ہوجائے گا اور ایسے حضرات بھی حج کا فارم بھر سکتے ہیں۔
اور ائمہ حضرات سے گذارش ہے کہ کل جمعہ میں اور آئندہ جمعہ جب تک فورم بھرنے کا سلسلہ جاری ہے تب تک ہے جمعہ کو جمعہ کے خطبہ کے بعد اعلان ضرور کر دیا کریں،
اسی طرح 2019 یعنی اِس سال جو سفر حج سے واپس آئے ہیں ویسے حُجّاج کرام کی رقم واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جنکی رقم اب تک واپس نہیں ہوئی ہے ویسے حضرات بھی آفس سے رابطہ کریں
اس خبر کو دوسروں تک پہونچانے میں ہمارا تعاون فرمائیں۔

آفس کے اہم شخصیات کا نمبر ہے

مفتی عنایت اللہ۔۔9006481810
مولانا نوشاد زبیر ملک۔۔9934266250
طلحہ نیّر۔۔7677487299 فجزاکم اللہ احسن الجزاء۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close