بہار و سیمانچل

بہار :لاک ڈاون میں 8 جون تک توسیع، کاروبار کے لئے رعایت

پٹنہ،31؍ مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) بہار میں لاک ڈاؤن کو ایک ہفتے کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔ سی ایم نتیش کمار نے ٹویٹ کر کہا کہ کورونا کے پیش نظر لاک ڈاؤن کو ایک ہفتہ یعنی 8 جون 2021 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیکن کاروبار میں اضافی رعایت دی جارہی ہے۔ تمام لوگ ماسک پہنیں اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ واضح ہو کہ بہار میں لاک ڈاؤن کا دورانیہ یکم جون کو ختم ہورہا تھا، جسے اب ایک ہفتے کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پیر کو بہار میں کورونا کی وجہ سے 52 افراد کی موت ہوگئی، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 5104 ہوگئی اور 1475 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر وزیر اعلی نے 5 مئی سے 15 مئی تک پہلی بار لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ لاک ڈاؤن کا اعلان دوسری بار 16 سے 25 مئی تک اور تیسری بار 26 مئی سے یکم جون تک کیا گیا تھا۔یہ چوتھا موقع ہے جب لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی گئی ہے، اس طرح بہار میں لاک ڈاؤن کی مدت میں ایک ماہ سے زیادہ کی توسیع کی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ضروری خدمات کے علاوہ تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ کسی بھی طرح کا ہجوم جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close