بہار و سیمانچل

بہار میں 18+ ویکسین مہم شروع،پہلے دن ہی پورٹل اورسسٹم بدحال

پٹنہ 9مئی(ہندوستان اردو ٹائمز) بہارمیں 18 سے 44 سال کی عمر کے لیے ویکسین اتوار کو شروع ہوئی۔پہلے ہی دن ، پورٹل اور سسٹم میں بہت بڑی کمیوں کاانکشاف ہوا ہے۔ پٹنہ میں صرف 14 مراکز میں حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ جن 14 مراکز میں ویکسین دی جارہی ہے ان میں نیو گارڈنر روڈ اسپتال ، راجونشی نگر اسپتال ،گردنی باغ اسپتال ، گرو گووند سنگھ صدر اسپتال ، فتوحہ اورپھلواری شریف شامل ہیں۔پہلے تولوگ کافی پریشان رہے ۔ اس کے علاوہ بھاگلپور ، پورنیہ ،جموئی، گیا ،مدھوبنی ، رکسول ، موتیہاری سمیت تمام اضلاع میں ویکسینیشن شروع کردی گئی ہے۔ بہت سارے مراکز پر نوجوانوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ہے۔ڈپٹی سی ایم ترینکیسورپرساد ویکسی نیشن مہم کے دوران نیو گارڈنر روڈ اسپتال پہنچے۔ وہ بی جے پی کے ممبر اسمبلی ارون سنہا اور دیگھا کے ایم ایل اے سنجیوچورسیا بھی ساتھ موجود تھے۔

ڈپٹی سی ایم نے ان لوگوں سے بات چیت کی جو ویکسین لینے آئے تھے۔ ڈپٹی چیف نے کہاہے کہ بہار میں 2526 اور پٹنہ میں 14 ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایاہے کہ پیر سے مراکز کی تعدادبڑھا دی جائے گی۔ اس کے بعد ، 18+ کی ویکسینیشن تیز ہوگی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close