بہار و سیمانچل

نور طالب نوادہ کے آر جے ڈی ریاستی اقلیتی ضلعی جنرل سکریٹری ، سرونی رہائشی غریبوں کے مسیحا بنے

نوادہ (محمد سلطان اختر) آر جے ڈی اقلیتی ضلع جنرل سکریٹری نواده کے تحت سرونی گاؤں کے رہائشی نور طالب لوگوں کے لئے آکسیجن کی ضرورت پوری کر گاؤں اور ضلع کا نام روشن کیا جنہوں نے پٹنہ میں لگاتار 20 دِنوں سے آکسیجن سلنڈر کی ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے میں کوشاں نظر آرہے ہیں۔ اور ویسے پریشان حال مریض کی خاص کر نوادہ ضلع سے تعلق رکھنے والوں کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔انکی پوری دیکھ بھال بلا تفریق مذہب کر رہے ہیں وہ بے سہارا لوگوں کی مدد کرکے کہہ رہے ہیں کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں ، میں ایسے بے سہاروں کی مدد کرنے کے قابل ہوں مجھے اللہ نے اس قابل سمجھا ہے جو میرے لئے فخر کی بات ہے نور طالب پنچایت انتخابات لڑنے کے لئے جو رقم جمع پونجی رکھی تھی سب تمام مریضوں اور مسکینوں اور غریبوں کے درمیان صرفہ کر چکے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ ہم سب سے پہلے غریبوں کو دیکھتے ہیں اس کے بعد ہمارا الیکشن ہے ، وہ کہتے ہیں کہ جو بھی میرے ہی جیسا پنچایت انتخابات میں حصہ لینے والے ہیں یا جو بھی ہمارے تمام رآجد نمائندے وہ اپنے اپنے علاقوں کو دیکھیں ، پھر یہ عوامی پریشانی چٹکی میں دور ہوجائے گی اور بہت ساری پریشانیوں پر قابو پایا جائے گا ،

ان کا کہنا ہے کہ جب بھی اُنکے پاس کسی ایمرجنسی مریض کا فون آتا ہے تو وہ بے چین ہوجاتے ہیں فوراً ڈاکٹروں سے رابطہ کرکے ان کی ہر ممکن مدد کرتا ہوں اور ہمیشہ مدد کرنے کے لئے تیار ہوں۔ میرے تین اور معاونین ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر شہنواز خان جو اتر پردیش کے رہائشی ہیں ، جو ممبئی اسپتال میں کام کررہے ہیں ، دوسرے ڈاکٹر شلپی شکها پٹنہ کے رہائشی ہیں، پنکج کمار یادو بھی تینوں مل کر ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں۔ نُور طالب کا کہنا ہے کہ وبائی مرض میں ہم سے جو بھی مدد ہو ضرورت مندوں کی مدد ضرور کریں۔ ہر جگہ اور ہر پنچایت کے نمائندہ اپنے اپنے علاقوں اور پنچایت کی فکرِ کر لیں تو بہت سارے کام آساں ہو سکتے ہیں اس سے حکومت کی بھی ہم مدد کر سکتے ہیں ضلع انتظامیہ کی بھی مدد کر سکتے ہیں۔ ہم ضلع انتظامیہ اور حکومت کا بوجھ ہلکا کرسکتے ہیں اور مریضوں کی مکمل مدد کرسکتے ہیں ، لہذا امید ہے کہ ہم سبھی عمل در آمد ہوں گے اور جلد ہی کورونا کی وبا سے پوری طرح مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close