بہار و سیمانچل

امیرشریعت ؒ کی حیات وخدمات پرمجموعہ کی تیاری ، اہل قلم حضرات بھی اپنی تحریربھیجیں

مونگیر11اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) امیرشریعت مفکراسلام مولانامحمدولی رحمانی رحمۃ اللہ علیہ کی حیات وخدمات پرمجموعہ کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔خانقاہ رحمانی مونگیر سے حافظ محمدامتیازرحمانی نے بتایاہے کہ حضرتؒ کی زندگی کے مختلف گوشوں اوران کی خدمات کی مختلف جہتوں پرلوگوں کے مضامین آرہے ہیں۔ہماری کو شش ہے کہ اہم مضامین جمع کیے جائیں۔

چنانچہ انھوں نے اہل قلم حضرات سے درخواست کی ہے کہ وہ آپؒ کی زندگی کی مختلف جہتوں پرمضامین لکھیں اورای میل آئی ڈی:hazratrahmani2021@gmail.com پراپنی تحریربھیج دیں۔خانقاہ رحمانی ان مضامین کے مجموعے کی اشاعت کرے گی،اس سلسلے میں حافظ امتیازرحمانی کے موبائل نمبرات:8409151388 یا 9570566488 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔انھوں نے اپیل کی ہے کہ اپنے مضامین مندرجہ بالاای میل آئی ڈی پرہی بھیجیں ۔ کوشش ہوکہ ان پیج میں ٹائپ شدہ ہو۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close