بہار و سیمانچل

بہار میں کورونا وائرس کے 1527 نئے کیسز درج

پٹنہ ،08؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) بہار میں کورونا کے 1527 نئے کیسز درج ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 271919 ہوگئی ہے۔پٹنہ ضلع میں سب سے زیادہ 522 کیسز درج ہوئے۔ ریاست کے دیگرسب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں گیا میں 128 ، بھاگل پور میں 78 ، مظفر پور میں 74 اور جہان آباد میں 68 کیسز درج ہوئے۔ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 264402 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 5925 ہے۔

چیف منسٹر نتیش کمار کورونا کی صورتحال پر ہر روز نگرانی کر رہے ہیں اور انہوں نے لوگوں سے ماسک پہننے اور معاشرتی دوری سمیت کورونا سے متعلق دیگر قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔کورونا وائرس کے کیسزمیں اچانک اضافے کے پیش نظر پٹنہ ایمس میں بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پٹنہ ایمس کے سپریٹنڈنٹ سی ایم سنگھ نے کہا کہ اسپتال میں موجود پانچ کووڈوارڈوں میں تقریباً115 مریض زیر علاج ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close