بہار و سیمانچل

سیوان : نور فاطمہ نے میٹرک میں حاصل کی شاندار کامیابی ، اردو میں لائے 99 نمبر ، اپنے اردو ٹیچر کا سر فخر سے کیا اونچا

سیوان 5 اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) آج جیسے ہی بہار بورڈ نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کیا کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات خوشی سے جھوم اٹھے ناکام ہونے والے طلباء و طالبات مایوسی کے شکار ہوگئے ۔ جن طلباء و طالبات نے اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا ۔ اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والی نور فاطمہ بن قمر الدین انصاری بھوراجپو سیوان بھی شامل ہے ۔ جنہوں نے 500 میں سے 451 نمبرات حاصل کرکے والدین کے ساتھ ساتھ اپنے ضلع کا نام روشن کیا ۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس بچی نے اردو میں 99 نمبر لاکر اپنے استاد حافظ و قاری محمد شمشاد صاحب مدرسہ اصلاح المسلمین بھوراجپور کا سر فخر سے اونچا کردیا ۔

حافظ و قاری محمد شمشاد صاحب نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نور فاطمہ نے میرے پاس اردو کی تعلیم حاصل کی اور مجھے اس پر فخر ہے کہ اس بچی نے میری محنت کو نمبر میں حاصل کرکے عوام کے سامنے لایا ہے ۔ بہت خوشی کی بات ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ نور فاطمہ کے والدین اور رشتہ داروں نے بچی کی اس بڑی کامیابی پر ٹھیر ساری مبارکبادی پیش کی اور  نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 

 

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close