بہار و سیمانچل

حضرت امیرشریعت رحمتہ اللہ علیہ کےبڑے فرزند محترم فیصل رحمانی اب خانقاہ رحمانی مونگیرکےسجادہ نشیں اور جامعہ رحمانی کےسرپرست ہوں گے:ذرائع

بہاروسیمانچل (ہندوستان اردو ٹائمز) عالم اسلام کی عظیم شخصیت مفکراسلام امیرشریعت مولانامحمدولی رحمانی ؒ جنرل سکریٹری آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ کو کل سپردخاک کیا گیا ۔آپ ؒ،اپنے والدامیرشریعت مولانامنت اللہ رحمانی ؒاورداداقطب عالم مولانامحمدعلی مونگیریؒ کے پہلومیں خانقاہ رحمانی کے احاطے میں ابدی نیندسوگئے۔ نمازجنازہ امیرشریعت ؒ کے خلیفہ ارشدمولاناعمرین محفوظ رحمانی سکریٹری مسلم پرسنل لاء بورڈنے پڑھائی۔آپؒ نے 78برس کی عمرپائی۔ نمازجنازہ خانقاہ رحمانی کے وسیع میدان میں ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کی ستم خیزی، بہار میں اسکول کالج بند ، پہلے سے طے شدہ امتحانات ہوں گے،ڈی ایم اور ڈی ای او کو ہدایات جاری

حضرت امیرشریعت مولانامحمدولی رحمانی ؒ آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری اور خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجاد ہ نشیں  تھے۔ اب ان کی جگہ خالی ہوگئی ہے

یہ بھی پڑھیں: باپ سے شادی کیلئے لڑکی نے اپنی بہن کیساتھ مل کر بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتاردیا، اس کے بعد جو ہوا انسانیت سرمشار ہوجائے

مختلف ذرائع سے خبر آرہی ہے کہ حضرت امیرشریعت رحمتہ اللہ علیہ کے بڑے فرزند محترم فیصل رحمانی اب خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجاد ہ نشیں ہوں گے اور جامعہ رحمانی کےسرپرست بھی، چھوٹے صاحبزادے فہد رحمانی صاحب ان کے معاون و مددگار ہوں گے ۔ حالانکہ آفیشیل ذرائع سے اس خبر کی تصدیق ہونا باقی ہے ۔ جیسے ہی کوئی خبر آتی ہے انشاءاللہ ہم آپ تک لانے کی پوری پوری کوشش کریں گے

 

ہماری خبریں اپنے واٹس ایپ پر پانے کے لیئے اس لنک پر کلک کریں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

One Comment

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close