ہندوستان اردو ٹائمز

بھاگل پور کے رہائشی راجندرکی بنگلہ دیش جیل سے واپسی2 مارچ کوہوگی

ڈھاکہ 27فروری(آئی این ایس انڈیا) بنگلہ دیش میں چار سال سے جیل میں رہنے والے راجندر رویداس 2 مارچ کو اپنے ملک واپس آئیں گے۔ راجندر انسانی حقوق کے کارکن وشال رنجن کی کوششوں سے اپنے وطن واپس جارہے ہیں۔2 مارچ کو بنگلہ دیش انڈیا انٹرنیشنل بارڈر سے راجندر ہندوستان میں داخل ہوں گے۔ اس موقع پر وشال رنجن کے ساتھ پولیس اور اس کا کنبہ موجود ہوگا۔ بھاگلپور کے علاقے لودی پور تھانہ علاقہ کے اوستو گاؤں کا 30 سالہ راجندر رویداس اپنے کنبہ کی پریشانیوں کے سبب ملازمت کے لیے دہلی گیا تھا۔ لیکن وہ دہلی سے مغربی بنگال چلا گیا اور وہاں سے بنگا پپرا پولیس نے اسے پکڑ کر مرشد آباد جیل بھیج دیا۔راجندرکوذہنی مریض بھی کہا جاتا ہے۔ راجندر کا تعلق ایک بہت ہی غریب اور بے زمین خاندان سے ہے جس کا تعلق شیڈول ذات سے ہے ، لہٰذا اس کااعلیٰ درجے کا علاج نہیں کرایا جاسکا۔ بھاگل پور کے راجندر رویداس گذشتہ تقریباََچارسالوں سے بنگلہ دیش کی جیل میں قید ہیں۔غریب خاندان نے وزیر اعظم ، وزیر خارجہ اور وزیرا علیٰ سے التجا کی تھی۔