پٹنہ

بہار:بلدیاتی انتخاب میں آر جے ڈی کا اچھا مظاہرہ ،رابڑی دیوی ہوںگی اب اپوزیشن لیڈر

پٹنہ، 8 اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) ایوان بالابہار قانون ساز کونسل لوکل باڈیز اتھاریٹی کی 24 سیٹوں کے انتخابات کے بعد ایوان کی تصویر بدل گئی ہے۔ این ڈی اے کی صحت پر اس کا زیادہ اثر نہیں پڑاہے، لیکن اپوزیشن ضرور مضبوط ہور ہے۔ اب آر جے ڈی کو اپوزیشن پارٹی کی پہچان ملے گی۔دراصل، قانون ساز کونسل میں اپوزیشن پارٹی کی پہچان کے لیے کم از کم 8 کونسلرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس الیکشن سے پہلے آر جے ڈی کے صرف 5ارکان کونسل رہ گئے تھے۔ جس کے سبب اپوزیشن لیڈر رابڑی دیوی نہیں رہ پائی تھی۔

اس سے پہلے رابڑی دیوی ایوان بالا میں اپوزیشن کی لیڈر تھیں لیکن بعد میں انہیں کم تعداد کی وجہ سے دستبردار ہونا پڑا۔ اب وہ ایک بار پھر اپوزیشن لیڈر بن سکتی ہیں۔بلدیاتی انتخابات سے پہلے قانون ساز کونسل کی بات کریں تو کل 51 سیٹوں میں سے جے ڈی یو کے پاس 23 سیٹیں تھیں۔ جبکہ بی جے پی کی تعداد 15 تھی۔ ہم اور وی آئی پی کے پاس ایک ایک ایم ایل سی تھا۔ مجموعی طور پر، این ڈی اے کو قانون ساز کونسل میں 40 سیٹوں پر مضبوطی سے کھڑا کیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر این ڈی اے 13 سیٹ جیت گیا ہے۔ جس میں بی جے پی نے 7 جے ڈی یو 5 اورایل جے پی نے ایک ایم ایل سی فتحیاب ہوئیہیں۔

اب این ڈی اے کے پاس قانون ساز کونسل میں کل 53 سیٹیں ہیں۔ یعنی این ڈی اے قانون ساز کونسل میں نمبر ایک اتحاد ہے۔اس کے ساتھ ہی اب بہار اسمبلی میں اپوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔ پہلے آر جے ڈی کے پاس قانون ساز کونسل میں صرف 5 سیٹیں تھیں۔ بلدیاتی انتخابات میں آر جے ڈی نے 6 سیٹیں جیتی ہیں۔ اب مجموعی طور پر آر جے ڈی کے پاس 11 سیٹیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس ایوان میں 3 سیٹوں پر تھی۔ اب ایک سیٹ جیتنے کے بعد کانگریس اب 4 پر پہنچ گئی ہے۔

آزاد امیدواروں نے اس بار بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ ان کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ لیفٹ کی جانب سے قانون ساز کونسل بلدیاتی انتخابات میں صرف ایک نشست پر مقابلہ ہوا تھا جس میں انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔قابل ذکر ہے کہ 24رکنی باڈیز اتھاریٹی سے منتخب ہونے والے آر جے ڈی سے گذشتہ بار صرف ایک رکن حاجی پور سے تھے لین اس بار وہاں سے سبودھ رائے ہارچکے ہیں، لوک باڈیز حلقہ سے واحد مسلم رکن سلمان راغب تھے جو گذشتہ 18سالوں سے نمائندگی کررہے تھے لیکن اس بار وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button