پٹنہ

بہاراین ڈی اے میں گھمسان،جدیو،بی جے پی کے خلاف اتری

نتیش کمارکے نظم ونسق پرسوال اٹھانے والے گری راج سنگھ کے خلاف جے ڈی یو کا مظاہرہ

پٹنہ23مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) بہاراین ڈی اے میں گھمسان جاری ہے۔مکیش سہنی،جدیو،بی جے پی،ہم سبھی میں اختلاف ہے۔جدیو،بی جے پی کے درمیان اتنی کھینچاتانی ہے کہ خودمرکزی وزیرگری راج سنگھ نے نتیش کمارکے نظم ونسق پرآئینہ دکھاکرگھیراہے۔جس پرجدیومشتعل ہوگئی ہے۔بیگوسرائے کے راجودہ میں معمولی تنازعہ پردوفریقوں کے درمیان پرتشدد تصادم پر سیاست جاری ہے۔

جے ڈی یو کے سابق قانون ساز کونسلروں نے آج ڈی ایم آفس میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ کا پتلا جلا کر شدید احتجاج کیا۔ جے ڈی یو لیڈروں کا الزام ہے کہ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے غیر ضروری طور پر ہندو مسلم مسئلہ کو اٹھایا اور نتیش کمار کی گڈ گورننس پر سوال اٹھایا جو کہ کہیں سے بھی درست نہیں ہے۔انہوں نے کہاہے کہ اگر گری راج سنگھ نتیش کمار کی گڈ گورننس پر سوال اٹھاتے رہتے ہیں تو جے ڈی یو نہ صرف گری راج سنگھ کی مخالفت کرے گی بلکہ ان کے خلاف مرحلہ وار تحریک بھی چلائے گی۔

اس دوران جے ڈی یوکے سابق قانون ساز کونسلر بھومی پال رائے، سابق ایم ایل سی رامبدن رائے کی قیادت میں درجنوں کارکنوں نے گری راج سنگھ کا پتلا جلایا اور گری راج سنگھ کے خلاف نعرے لگائے۔ جے ڈی یو لیڈروں نے کہاہے کہ یہ بی جے پی یا این ڈی اے کی مخالفت نہیں ہے، یہ صرف مرکزی وزیر گری راج سنگھ کی مخالفت ہے۔ کیونکہ وہ نتیش کمارپربار بار سوال اٹھاتے ہیں اورہندومسلم کر کے لوگوں کو بانٹنے کا کام کرتے ہیں۔ جے ڈی یو اس کے خلاف ان کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button