پٹنہ

بہاراین ڈی اے میں پھرتنازعہ، بی جے پی ریاست کی ترقی نہیں چاہتی،جدیولیڈرکاالزام

پٹنہ 15ستمبر(ہندوستان اردو ٹائمز) بہارمیںجے ڈی یواوربی جے پی کے درمیان تنازعہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے اور یہ بار بار منظر عام پر آتا ہے۔ اب بانکا سے جے ڈی یوکے رکن پارلیمنٹ گردھاری یادونے بی جے پی اور مرکزی حکومت پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ بی جے پی بہار کی ترقی نہیں چاہتی۔ اس پارٹی کوصرف ریاست کے عوام سے ووٹ لینے کی فکر ہے۔ انہوں نے یہ الزام ایک آن لائن پلیٹ فارم پرلگایاہے جب ان سے حکومت میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جوڑی ہونے کے باوجود مرکز اور ریاست میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہونے کے سوال پر پوچھا گیا تھا۔ ان کے اس بیان کے بعد جب کہ بی جے پی میں ہنگامہ برپا ہے ، مرکزی اپوزیشن پارٹی آر جے ڈی کو طنز کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

جے ڈی یوکے رکن پارلیمنٹ گردھاری یادو کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ میڈیاپربہت تیزی سے شیئرکی جا رہی ہے۔ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت میں ہماری اتحادی بی جے پی کا بہار کی ترقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں جب ہم بی جے پی کے ساتھ نہیں تھے ، انہوں نے ریاست میں 31 نشستیں جیتیں۔ اس کے بعد 2019 میں ، این ڈی اے کے 39 ایم پی بہار سے منتخب ہوئے۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے بہارکے ساتھ انصاف نہیں کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close