پنجاب

بھگونت مان نے کپاس کی تباہ شدہ فصل کےمعاوضےکےطور پر کسانوں کے لیے کروڑوں روپئے جاری کیے ہیں

چندی گڑھ،18؍مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) وزیر اعلی بننے کے بعد بھگونت مان نے ہولی کے موقع پر کسانوں کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔ کسانوں کے لیے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے بھگونت مان نے کپاس کی تباہ شدہ فصل کے معاوضے کے طور پر کسانوں کو کروڑوں روپئے جاری کیے ہیں۔ یہ جانکاری مانسا کے ایم ایل اے وجے سنگلا نے دی۔انہوں نے سوشل میڈیا فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ حکومت نے ایک ارب روپئے کا معاوضہ جاری کیا ہے۔

نیز کپاس کی کٹائی کرنے والوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمیں مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔قابل ذکر ہے کہ کسان گلابی ٹڈی کی وجہ سے فصل کو ہونے والے نقصان کا معاوضہ پانے کے لیے کافی عرصے سے جدوجہد کر رہے ہیں اور حکومت سے التجا کر رہے ہیں کہ ان کی فصل تباہ ہو گئی ہے لیکن اب تک کسی حکومت کی طرف سے کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا ۔ اب عام آدمی پارٹی کی حکومت بنتے ہی بھگونت مان نے کسانوں کے لیے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے اور مانسا ضلع کو کپاس کی تباہ شدہ فصل کے لیے کروڑوں روپئے جاری کیے ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button