مدھیہ پردیش

بھوپال کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوتوڑنے نہیں دیں گے:دگ وجے سنگھ

بھوپال26مارچ(ہندوستان اردو ٹائمز) کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھاممبرپارلیمنٹ دگ وجے سنگھ نے مدھیہ پردیش میں نسل کشی سے متعلق میوزیم قائم کرنے کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھوپال کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو توڑا نہیں جا سکتاہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپال میں ایک پروگرام میںدی کشمیر فائلز کو بے گھر کشمیری پنڈتوں کے درد اور تکلیف کو بیان کرنے والی فلم قرار دیا۔

شیوراج سنگھ چوہان نے جمعہ کو کہا تھا کہ اگنی ہوتری کی تجویز پرجینوسائیڈ میوزیم یعنی ریاست میں نسل کشی سے متعلق ایک میوزیم اور آرٹ سینٹر بنایا جائے گا اور اس کے لیے حکومت کی طرف سے زمین فراہم کی جائے گی۔

اس کے بارے میں دگ وجے سنگھ نے ہفتہ کی صبح ٹویٹ کیاہے کہ میں بھوپال میں نسل کشی میوزیم بنانے کے مکمل خلاف ہوں۔ بھوپال کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔ میں اس کی مخالفت کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کانگریس کے ساتھ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور فلم کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button