شوبز

معروف بھوجپوری اداکارہ سحر افشاں نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہا

معروف بھوجپوری ہیروئن سحر افشاں نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہا، بقیہ زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا عہد

زائرہ وسیم اور ثنا خان کے بعد بھوجپوری اداکارہ سحر افشاں نے اب اسلام کی خاطر بالی ووڈ کی چمکیلی گلیوں کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھساری لال یادو، پون سنگھ جیسے کئی ہیرو کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سحر افشاں نے اداکاری کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا ہے۔ سحر نے خود شوبز چھوڑنے کی یہ معلومات اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی ہیں۔

بھوجپوری اداکارہ سحر افشاں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لکھی ہے۔ جسے انہوں نے تین زبانوں ہنگلش، انگلش اور اردو میں شیئر کیا ہے۔ سحر نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ ‘میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں فلم انڈسٹری کو چھوڑنے جا رہی ہوں اور اب میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور ان شاء اللہ میں اگلی زندگی اسلامی تعلیم اور قانون کے مطابق گزاروں گی۔ میں اپنی اب تک کی زنگی پر اللہ سے معافی کی خواستگار ہوں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button