بھارت میں سالِ نو کا آغاز زلزلہ کے جھٹکوں سے کیا گیا

نئی دہلی ، یکم جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) نئے سال کے آغاز میں ہی دہلی اور ہریانہ میں رات 1 بج کر 19 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی ویب سائٹ کے مطابق جھجر کا بیری زلزلے کا مرکز تھا۔ جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.8 تھی۔زلزلے کا مرکز مہندر گڑھ-دہرا دون فالٹ لائن کے قریب تھا۔ جھجر-روہتک اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں نے ہفتہ کی دیر رات 01:19 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے۔
نئے سال کا جشن منانے والے لوگ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز روہتک اور جھجر کے درمیان جھجر ضلع میں بیری اور دوجانہ کے قریب کے علاقے میں رہا۔ تاہم ابھی تک کسی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔زلزلہ زمین سے صرف 5 کلومیٹر نیچے ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے اس زلزلے کو محسوس کیا۔ روہتک-جھجر سے گزرنے والی مہندر گڑھ-دہرا دون فالٹ لائن کے قریب اکثر زلزلے آتے ہیں۔ جس پر نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی بھی براہ راست نظر رکھے ہوئے ہے۔