قومی

بھارت جوڑو یاترا : راہل گاندھی کا بی جے پی کو پیغام ’میں نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھول رہا ہوں‘

جے پور ، 19 دسمبر ( ہندوستان اردو ٹائمز) کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جاری ہے۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پیر (19 دسمبر) کو دوسہ سے الور ضلع میں داخل ہوئی۔الور میں ایک جلسہ عام میں راہل گاندھی نے بی جے پی پر سخت طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے پوچھتے ہیں کہ راہل گاندھی اس یاترا میں کیا کر رہے ہیں؟ راہل گاندھی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے سوال کا جواب یہ ہے کہ میں نفرت کے بازار میں محبت کی دوکان کھول رہا ہوں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارا ملک محبت کا ملک ہے نفرت کا نہیں۔ میں بی جے پی والوں سے نفرت بھی نہیں کرتا، میں اس کے نظریے کے خلاف جنگ لڑتا ہوں۔راہل گاندھی نے بی جے پی لیڈروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ مجھ سے نفرت کرتے ہیں، یہ آپ کی سوچ ہے ، آپ کی دکان نفرت کی اور میری دکان محبت کی ،آپ سب بھی اس بازار میں محبت کی دکان بھی کھولیں۔ مہاتما گاندھی، سبھاش چندر بوس، سردار پٹیل، امبیڈکر ہمارے تمام مجاہدین آزادی نے نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولی تھی، آپ کو بھی یہ کرنا پڑے گا کیونکہ ہمارا ملک محبت کا ملک ہے نفرت کا نہیں۔

راجستھان کے الور سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے اشوک گہلوت حکومت کی کئی اسکیموں کی تعریف کی۔ راجستھان حکومت نے منریگا اسکیم کو بہت اچھے طریقے سے نافذ کیا ہے۔ یہ اسکیم گاؤں سے شہر تک لائی گئی، نوجوانوں نے اس کا فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے پرانی پنشن اسکیم کے لیے گہلوت حکومت کی بھی تعریف کی۔ چرنجیوی یوجنا نے لاکھوں لوگوں کے درد کو دور کیا ہے، اسے پورے ملک میں لاگو کیا جانا چاہیے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی لیڈر جہاں بھی جاتے ہیں انگریزی زبان کے خلاف بات کرتے ہیں۔ بنگالی ہو، ہندی ہو، لیکن انگریزی زبان نہ ہو۔ بی جے پی والے کہتے ہیں کہ ہم انگلش نہیں بولتے ،لیکن اس پارٹی کے لیڈر ایم پی سے لے کر امیت شاہ تک کے بچے بھی انگریزی اسکول انگریزی زبان سیکھنے جاتے ہیں۔ امریکہ، انگلینڈ، جاپان سمیت تمام دُنیا سے بات کرنے کے لیے انگریزی زبان معاون ہوتی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button