بھارتی نوجوان نے اگلے سال حج کے لئے پیدل سفر شروع کر دیا

کیرالہ (ہندوستان اردو ٹائمز) ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ شہاب اگلے برس حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے پیدل سفر کا آغاز کر دیا ہے۔
کیرالہ میں ایک سپر اسٹور پر کام کرنے والے شہاب نے اپنے سفر کا آغاز 2 جون کو کیا تھا۔ ان کے اندازے کے مطابق انہیں ہندوستان سے مکہ مکرمہ پہنچنے میں 280 دن لگیں گے جس میں انہیں تقریبا 8,640 کلومیٹر کا سفر طے کرنا ہوگا۔
شہاب نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے روزانہ 25 کلومیٹر سفر کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
شہاب ریاست کرناٹک، مدھیہ پردیش، ہریانہ، پنجاب، مہاراشٹرا، راجستھان سے ہوتا ہوا واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔
شہاب نے 6 ممالک کا سفر پیدل کرنے کا عہد کیا ہے تاہم مکہ تک پہنچنے کے لیے اسے بھارت، پاکستان، ایران، عراق اور کویت سے گزر کر سعودی عرب میں داخل ہونا پڑے گا۔
قومی، بین الاقوامی خبروں کےعلاوہ تعلیم و کھیل اور دلچسپ و عجیب خبروں کے لیے ہندوستان اردو ٹائمز کو ٹویٹر TWITTER LINK اور فیس بک FACEBOOK LINK پر فالو کریں ۔ ہماری خبریں اپنے واٹس ایپ پر پانے کے لیئے کلک کریں