کشمیر
بھاجپا جموں وکشمیر میں صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی: محبوبہ مفتی

سری نگر،5جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں نا کام ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہاں حالات ٹھیک ہیں تو پھر مزید فوج کیوں بلائی جا رہی ہے۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ’اگر سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے، حالات ٹھیک ہوگئے ہیں تو یہاں اور فوج کیوں منگائی جا رہی ہے یہاں کے مقامی لوگوں کو ہتھیار کیوں دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہی ہے کہ بی جے پی یہاں کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوگئی ہے‘۔ محبوبہ مفتی کا الزام تھا کہ بی جے پی یہاں کے لوگوں کو اور زیادہ تنگ کرنا چاہتی ہے۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز