بہار

بچیوں کے تعلیم یافتہ ہونے سے اصلاح معاشرہ کی تحریک کو تقویت ملے گی ، مفتی رضوان قاسمی

بیرول 7 / جولائی ( شمیم احمد رحمانی ) سوپول بازار محلہ شیخوپورہ عیدگاہ سے متصل ریئل شوشل سروس ٹرسٹ کے زیراہتمام برسوں سے قائم اپنی بہتر تعلیم وتربیت کیلئے علاقہ میں مشہور و معروف حفظ و قرآت کی درسگاہ المعہد الاسلامی اور عصری علوم کا ادارہ اسلامیہ اسکول کے بعد اب بچیوں کی خصوصی دینی تعلیم وتربیت کیلئے معہد زلیخا للبنات کے نام سے نئے ادارے کا قیام علاقہ کیلئے ایک خوش آئیند قدم ہے معہد زلیخا للبنات کے قیام سے علاقے کے کمزور طبقات کے مسلمان بچیوں کو بہتر دینی تعلیم وتربیت کے حصول میں سہولت ہوگی

 

اس موقع پر اپنے فکر انگیز خطاب میں صدر مرکزی جمعیت علماء سیمانچل جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی استاد مدرسہ رحمانیہ افضلہ سوپول دربھنگہ نے کہا کہ بچیوں کے تعلیم یافتہ ہونے سے اصلاح معاشرہ کی تحریک کو تقویت ملے گی اگر ایک لڑکا بڑھتا ہے تو صرف ایک ہی آدمی پڑھتا ہے اور اگر لڑکی پڑھتی ہے تو ایک خاندان پڑھتا ہے اس پسماندہ و کوردہ علاقے میں اس طرح کے ادارے کا قیام وقت کی اوم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود رئیل سوشل سروس ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے دونوں اداروں نے تعمیری اور تعلیمی لحاظ سے جو ترقی کی ہے یہ سب بانی کے اخلاص اور ذمہ داران و کارکنان کی پرخلوص محنتوں کا نتیجہ ہے میں اس کیلئے ان اداروں کے روح رواں اور رئیل سوشل سروس ٹرسٹ کے صدر جناب ڈاکٹر محمد نصراللہ دانش عرف ڈاکٹر تمنا بابو ، اسلامیہ اسکول کے بزرگ پرنسپل جناب محمد اعظم سر ، شعبہ حفظ و قرآت کے نگران جناب حافظ محمد شہزادہ صاحب اور المعہ الاسلامی کے مہتمم جناب الحاج قاری محمد آفتاب صاحب کو مبارکباد دیتا ہوں اس موقع پر جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی نے ریئل شوشل سروس ٹرسٹ کے صدر جناب ڈاکٹر تمنا بابو اور ان کے رفقائے کرام سے درخواست کی کہ آپ کا پورا گھرانہ میڈیکل سے وابستہ ہے معہد زلیخا للبنات کے بعد اگر یہاں اسکول کالج میں زیر تعلیم علاقے کے کم از کم درجن بھر ذہین مسلم پچوں کو تمام ٹر سہولیات کی ساتھ مفت میڈیکل کی تعلیم کی کوچنگ کا آغاز کیا جائے مجھے پوری امید ہے کہ انشاءاللہ علاقے کے لوگ اس میں مکمل فراخ دلی کا مظاہرہ کریں گے اس موقع پر مشہور تاجر حضرت الحاج حافظ و قاری مولانا محمد عرفان سعیدی نے معہد زلیخا للبنات کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسلامیہ اسکول اور المعہد الاسلامی کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کے قیام کے پس منظر کو بیان کیا اور وقتا فوقتا اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا

 

جبکہ مدرسہ عارفیہ ناڑی کے مہتمم حضرت مولانا حافظ انوار احمد صاحب نے معہد زلیخا للبنات کے قیام پر ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بے حد خوشی ہیکہ اس ادارے کے بانی جناب حضرت الحاج ڈاکٹر محمد لطف اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے رفقائے کرام کے عزم کو پایہ تکمیل تک پہونچانے کے خطوط پر آپ لوگ کام کر رہے ہیں اس موقع پر ریئل شوشل سروس ٹرسٹ کے صدر جناب ڈاکٹر محمد نصر اللہ دانش عرف ڈاکٹر تمنا بابو ، اسلامیہ اسکول کے پرنسپل محمد اعظم سر اور المعہد الاسلامی کے مہتمم حضرت قاری محمد آفتاب صاحب نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حاضرین و مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر جناب مولانا مفتی محمد الطاف حسین قاسمی ، امام مسجد بلال مولانا شہادت حسین ، جناب مکھیا محمد شمیم الحق رحمانی ، حاجی محمد نوح عالم ، امیر تبلیغی جماعت محمد نوراللہ صاحب بورام ، جناب اعجازِ بھائی بلیا ، ڈاکٹر پرویز احمد ، قاری محمد ولی اللہ صاحب مہتمم جامعہ فرقانیہ طیب نگر منسرا سمیت بڑی تعداد میں مقامی و بیرونی احباب شریک ہوئے نمونہ سلف مشہور عالم دین حضرت مولانا عبدالرب صاحب قاسمی سابق استاد حدیث مدرسہ رحمانیہ سوپول کی رقت آمیز دعاؤں پر معہد زلیخا للبنات کا افتتاحی اجلاس ختم ہوا اور افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے نظامت کے فرائض جناب مولانا محمد ساجدالرب مظاہری نے بحسن و خوبی انجام دیئے

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button