بنگلور

گلبرگہ : ملک بھر میں شاہین باغ کے ذریعے انقلاب پیدا ہوا ہے !

بنگلور ۔ 26 فروری 2020 (ہندوستان اردو ٹائمز) ریاست کر ناٹک گلبرگہ شہر کے محبوب نگر کےشاہین باغ میں گزشتہ 17 دنوں سی اے اے، ین آرسی، این پی آر کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے۔اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ ملک بھر میں شاہین باغ کی وجہ سے انقلاب پیدا ہوا ہے۔ گلبرگہ شہر کا شاہین باغ میں بھی ہر مذہب کی خواتین بھی سی اے اے، این آرسی کی مخالفت کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
اس ملک کو ہندو، مسلم کے نام سے باٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک میں گھوڈسے آئیڈیالوجی رکھنے والے لوگ آج بھی زندہ ہیں۔ ان کو ختم کر نے کی ضرورت ہے۔
شاہین باغ کے انقلاب سے مرکزی حکومت کو خوف پیدا ہواہے۔ اسی طرح تمام مذاہب کے عوام ملک سیکولرازم برقرار رکھنے کے لیے تمام لوگوں کو اتحاد کے ساتھ اسی طرح احتجاج کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close