بنگلور

جشن یوم جمہوریہ کے انقلابی اجلاس میں تعاون کرنے کیلئے جمعیۃ علماء کے وفد کی پولیس محکمہ سے ملاقات کرکے شکریہ ادا کیا!

بنگلور، یکم فروری (محمد فرقان): جمعیۃ علماء کرناٹک کے زیر اہتمام یوم جمہوریہ کے موقع پر شہر کے عیدگاہ قدوس صاحب، ملرس روڈ میں صدر جمعیۃ علماء ہند، جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ کی صدارت اور جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر مولانا عبد الرحیم رشیدی اور جمعیۃ علماء کرناٹک کے جنرل سیکرٹری محب اللہ امین کی نگرانی میں ایک عظیم الشان اجلاس عام بعنوان جشن یوم جمہوریہ منعقد کیا گیا تھا۔جس میں امیر شریعت کرناٹک حضرت مولانا صغیر احمد رشادی، جمعیۃ علماء تمل ناڈ کے صدر مفتی سبیل احمد، جامعہ مسیح العلوم کے مہتمم مفتی شعیب اللہ خان مفتاحی، ہندو مذہب سے یوریلینگا پیڈی مٹ کے سوامی شری گنیانا پرکاش سوامی، عیسائی مذہب سے شہر بنگلور کے آرک بشپ ریورینڈ فادر پیٹر میچاڈو، اگنی اخبار کے ایڈیٹر اگنی شری دھر، وغیرہ بطور خصوصی شریک تھے۔اجلاس کی نظامت جمعیۃ علماء آندھرا و تلنگانہ کے نائب صدر مفتی معصوم ثاقب، جمعیۃ علماء کرناٹک کے نائب صدر مولانا شمیم سالک مظاہری اور جمعیۃ علماء ضلع بنگلور کے صدر مولانا محمد صلاح الدین قاسمی نے بخوبی انجام دیا۔اس موقع پر صدر جمعیۃ نے اپنے صدارتی خطاب میں ہزاروں افراد کو مخاطب کرتے ہوئے ملک کے موجودہ صورتحال میں حکومت وقت کی آئین مخالف پالیسیوں خصوصاً سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے واضح الفاظ میں سمجھایا اور اسے واپس لینے کا پرزوزمطالبہ کیا۔اسی کے ساتھ مولانا مدنی نے ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے پھیلائی جارہی نفرت کی آگ کو ختم کرنے اور آپس میں بھائی چارگی، پیار و محبت اور ملک میں امن و اماں کی فضاء قائم کرنے پربھی زور دیا۔دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے امید ظاہر کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی صاحب سے واضح الفاظ میں یہ بات کہی کہ مولانا آپ قدم بڑھائیں ہم بھی آپ کے ساتھ ہیں اور ہم آپکے حکم کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ اس عظیم الشان انقلابی جشن یوم جمہوریہ کے اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے کئی دنوں سے جمعیۃ علماء کے رضاکاران مسلسل جدوجہد کررہے تھے۔اجلاس کی کامیابی میں شہر کے پولیس محکمہ کی جانب سے بھی مکمل تعاون رہا۔اجلاس میں مختلف شہروں اور ریاستوں سے ہزاروں کی تعداد میں ملک کے انصاف پسندو باعزت شہری اور سیکولرازم و جمہوریت کے پاسبانوں نے شرکت کی۔شام عصر بعد شروع ہوا یہ پروگرام رات دس بجے صدر محترم کے حکم پر مفتی شعیب اللہ خان مفتاحی کے دعا پر اختتام پذیر ہوا۔اجلاس کی کامیابی پر جمعیۃ علماء کرناٹک کے اراکین نے جمعیۃ کے تمام رضاکاران کی خدمت کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکبادی پیش کی۔اسی کے پیش نظر جمعیۃ علماء کے وفد نے اجلاس میں مکمل تعاون کرنے پر پولیس محکمہ خصوصاً اے سی پی تبارک فاطمہ اور دیگر افسران سے ملاقات کرتے ہوئے انکی شال اور گل پوشی کے ذریعہ شکریہ ادا کیا۔وفد میں جمعیۃ علماء کرناٹک کے نائب صدر مولانا شمیم سالک مظاہری، جمعیۃ علماء ضلع بنگلور کے صدر مولانا محمد صلاح الدین قاسمی، نائب صدر حافظ محمد آصف، وغیرہ خصوصی طور پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close