بنگلور

آن لائن ویبنار ’’ کرناٹک کا قدیم اردو ادب ‘‘

بنگلور ، 8 جون (ہندوستان اردو ٹائمز) بزمِ امیدِ فردا کے زیرِ اہتمام ویبناربعنوان ’’ کرناٹک کا قدیم اردو ادب ‘‘فیس بک لنک www.facebook.com/smirfanulla پر بروز جمعرات بتاریخ 10 جون 2021 ٹھیک شام 4 بجے سے لائیو نثرپیش کیا جارہا ہے جس کی صدارت کرناٹک کے مہشور و معروف ادیب ڈاکٹرانیس صدیقی،نیشنل کالج گلبرگہ فرمائیں گے اور کلیدی خطبہ جناب شفیق عابدی، مایا ناز ناظم و شاعر، سابق رکن کرناٹک اردو اکادمی پیش کریں گے۔

اس ویبنار میں ڈاکٹر غضنفر اقبال، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہء اردو، شری راجیو گاندھی ڈگری کالج، بسواکلیان، ضلع بیدر ’’دکن کا شعری نابغہ:نصرتی‘‘ ، ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی ، صدر شعبہ اردو، انجمن ڈگری و پی جی سینٹر، بیجاپور ’’عادل شاہی دور میں دکنی ادب کا ارتقاء‘‘ اور ڈاکٹر طیب خرادی، صدر شعبہ اردو، نیو کالج چینئی و رکن گورننگ کونسل، تامل ناڈو اسٹیٹ اردو اکادمی ’’قدیم اردو کی نشو و نما میں حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز ؒکا حصہ ‘‘ پر اپنا اپنا مقالہ پیش فرمائیں گے۔ سیدعرفان اللہ، بانی و سرپرست، بزمِ امیدِ فردا نظامت کے فرائض انجم دیں گے اور محترمہ صبا انجم عا شی صاحبہ، ادیبہ و شاعرہ استقبالیہ پیش فرمائیں گی۔ تمام اہلِ ادب سے بروقت آن لائن جڑنے لائیک، شیئر اور کمینٹ کرنے کی پرخلوص گذارش ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close