بنگلور

کرناٹک :لاک ڈائون میں توسیع کے فیصلے پر وزیراعلی بی ایس یدورپا کا اہم بیان

بنگلورو19مئی(ہندوستان اردو ٹائمز) بنگلورو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کرناٹک میں کرونا کے ضمن میں جاری لاک ڈائون 24مئی کے بعد بھی جاری رہنے کی توقع ہے ۔چیف منسٹر کرناٹک مسٹر یدی یرپپا نے کہا ہے کہ ریاست میں کرونا وائیریس سے متعلق رپورٹس پر غور کرتے ہوئے دو تین دنوں میں لاک ڈائون کو کسی ایک نئی تاریخ تک جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

چیف منسٹر نے کہا ہے کہ ریاستی دار الحکومت بنگلورومیں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوتی جارہی ہے لیکن اس کے برخلاف دیہی علاقوں میں کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ نوٹ کیاجارہا ہے۔ اس ضمن میںکئی ایک ریاستی وزراء نے 24مئی کے بعد بھی لوگوں کو گھروںمیںہی رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ضلع گلبرگہ کے انچارج وزیر مسٹر مرگیش نرنی نے بھی 24مئی کے بعد لاک ڈائون میں 10دنوں تک کی توسیع کا مشورہ دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیہی علااقوں میںکرونا کے متاثرین کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔ ضلع یادگیر کے انچارج وزیر آر شنکر نے بھی ضلع میں کرونا پر کنٹرول کرنے کے لئے مکمل لاک ڈائون جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close