بنگلور

نماز عیدالفطر سے متعلق امیر شریعت حضرت مولانا صغیراحمد رشادی کی خصوصی ہدایات

بنگلورو، 10؍مئی 2021 (ہندوستان اردو ٹائمز) امیر شریعت کرناٹک حضرت مولانا صغیراحمد رشادی نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران مسلمانان ریاست کے لئے مندرجہ ذیل خصوصی ہدایات جاری کی ہیں:

حکومت کرناٹک نے 24مئی 2021ء تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔لہٰذا عیدگاہوں میں نماز عید الفطر ادا نہیں کی جائے گی۔مساجد میں حسب سابق مسجد کا عملہ جو 5 افراد سے زائد نہ ہو نماز ادا کرے۔ باقی احباب اپنے اپنے گھروں میں انفرادی طور پر دو یا چار رکعت چاشت کی نفل نماز ادا کرلیں۔امید ہے کہ اللہ تعالیٰ نماز عید کا ثواب عطا فرمائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدارس دینیہ دین کے قلعے ہیں، ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ لہٰذا حسب معمول مدارس کا تعاون فرمائیں۔ذمہ داران مساجد و مدارس سے گزارش ہے کہ امام ومؤذن، اساتذہ و خدام کا بھرپور خیال کریں۔ان کی تنخواہوں اور بونس میں کوئی کمی نہ کریں۔ان کی تمام ضروریات اسی پر موقوف رہتی ہیں۔ اہل محلہ بھی حسب معمول مساجد کا تعاون جاری رکھیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close