بنگلور

کرناٹک میں کورونا کا قہر: ایک دن میں 49 ہزار سے زیادہ کیسز ، 328 اموات

بنگلورو ،07؍مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) کرناٹک میں کورونا وائرس کے 49058 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اب تک متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1790104 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 328 مریضوں کی موت کے بعد ریاست میں مرنے والوںکی تعداد 17212 ہوگئی۔ بنگلور شہری علاقہ میں ہی کورونا کے 23706 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 139 مریضوں کی موت ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کرناٹک میں 517075 ایکٹیو کیسز ہیں۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 18943 افراد صحت یاب ہونے کے ساتھ اب تک 1255797 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 2.65 کروڑ کے نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close