بنگلور

بنگلور: ’سسٹم ‘کی مارکب تک؟ اسپتا ل میں 24افرادکی موت قتل کے مترادف،راہل گاندھی نے کہا،ویکسین کی مہم مفلوج،کرناٹک کے وزیرصحت کااستعفیٰ مانگا

بنگلورو3مئی(ہندوستان اردو ٹائمز) بی جے پی کے زیراقتدار کرناٹک کے چامراج نگر ضلعی اسپتال میں میڈیکل آکسیجن کی مبینہ کمی کے سبب 24 افراد کی ہلاکت پر کانگریس نے ریاست کی بی جے پی حکومت اور ریاستی وزیر صحت کے کو نشانہ بنایاہے۔انھوں نیسدھاکر کے استعفے کا مطالبہ کیاہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاہے کہ کیا یہ اموات ہیں یا قتل؟ ان کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت۔ ’سسٹم ‘ کے اٹھنے سے پہلے لوگوں کو اور کتنا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے اینٹی کورونا ویکسین لگانے کی سست رفتار پر مرکزی حکومت پربھی حملہ کیا اور حکومت پر پالیسی فالج کاالزام لگایاہے کہ وہ وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتی ہے ۔ْبی ایس یدیورپا حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری اور کرناٹک کے انچارج رندیپ سورجے والا نے کہاہے کہ یہ قتل یدیورپا حکومت کی غفلت کی وجہ سے ہواہے۔ وزیر صحت کو استعفیٰ دیناچاہیے۔کرناٹک ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیو کمار نے کہاہے کہ ریاستی حکومت صرف انتخابی مہم میں مصروف ہے اور کوئی ذمہ داری نہیں اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعلیٰ اوران کے وزرا صورتحال کو سنبھالنے کے قابل نہیں ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close