بنگلور

بنگلور: ادارہ ادب اسلامی ہند بنگلور مٹرو کے صدر اور میڈیا سیل کے رکن جناب رفعت آصفی صاحب کا انتقال ہوگیا

بنگلور (ہندوستان اردو ٹائمز) آج بروز ہفتہ 17 اپریل کی صبح جناب رفعت آصفی صاحب کا انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ جناب رفعت آصفی صاحب ادارہ ادب اسلامی ہند بنگلور مٹرو کے صدر اور میڈیا سیل کے رکن تھے ۔ آپ نہایت سادہ لوح ، ملنسار طبعیت کے مالک تھے۔ مسکراہٹ آپ کی شخصیت کی امتیازی خصوصیات تھی۔ آپ کی رحلت یقیناً اردو دنیا بلخصوص کرناٹک کے لئے بہت بڑا خسارہ ہے۔ بزمِ امیدِ فردا کی جانب سے میں موصوف کی انتقال پر غم کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں الله سبحان و تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرماے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے متعلقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین ثم آمین

واضح رہے کہ یہ خبر سید عرفان الله، سرپرست، بزمِ امیدِ فردا نے ہندوستان اردو ٹائمز سے شیئر کی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close