بنگلور
بنگلورو ایئرپورٹ پر دو افرادگرفتار، 200 سے زیادہ آئی فون برآمد

بنگلورو4مارچ(آئی این ایس انڈیا)
بنگلورومیںدو لوگوں کوگرفتارکیاگیاہے۔ ان کے پاس دوسوسے زیادہ آئی فون ملے ہیں جن کی قیمت لگ بھگ تین کروڑ(2.74 کروڑ) روپے بتائی گئی ہے۔ دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں فون ، منشیات اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ جنوری میں چنئی ہوائی اڈے پر 6 مسافروں کی تفتیش کے دوران ، کسٹم ڈپارٹمنٹ نے ان کے پاس سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کی تھی۔ یہ لوگ اسمگل کرنے اور اس کرنسی کو دبئی لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان مسافروں میں منصور علی خان ، خلیق ، تمیم انصاری ، محمدحسین ، یوسف اور عبد الرحمن شامل تھے۔ عبدالرحمٰن کے علاوہ باقی افرادچنئی سے تھے۔