بنگلور

کرناٹک اُردو اکادمی کے زیرِ اہتمام ضلع کولار میں ادبی و ثقافتی مقابلوں کا انعقاد

بنگلور (ہندوستان اردو ٹائمز) بروزِ منگل مورخہ 23/02/2021 بمقام الامین ڈی ایڈ کالج کولار میں کرناٹک اُردو اکادمی بنگلور کے زیر اہتمام اور کولار ضلع اُردو ای سی اوز محترم محمد سراج الدین اور محترم انور الحسن اور تعلقہ سی آر پیز محترم سیعد اکمل پاشاہ ، محترم ذبیح اللہ شریف ، محترم آصف جیلانی ملباگل ، مالور ، سرینواسپور ، بنگارپیٹ اور کے جی یف کے تمام سی آر پیز کی اور ضلع کے تمام ہائی اسکول کے اساتذہ کی زیرِ سرپرستی شاندار پیمانے پر ضلعی سطح "ادبی مقابلے ” منعقد کئے گئے۔۔۔ دوپیر 3 بجے پترکرترا بھون کولار میں اجلاسِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوا ۔۔جلسے کا آغاز درگاہ کلسٹر کے اُردو سی آر پی محترم زبیح اللہ شریف کی قرآة سے ہوا ۔۔۔۔ نعتِ پاک کا نذرانہ ملباگل کے اُردو معلم محترم امتیاز حسین نے پیش کیا۔۔۔۔جلسہء تقسیمِ اُسناد کی صدارت کولار ضلع کے ڈی ڈی پی آئی شری کرشنا مورتی نے کی ۔۔۔ بنگارپیٹ بی او کمپیّا ۔۔ کے جی یف بی ای او چندرشیکھر ، الامین ڈی ایڈ کالج کے پرنسپال محترم رضوان اللہ ، بنگارپیٹ ای سی او محترم واجد پاشاہ ، مہمانِ خصوصی رہے ۔۔۔۔ جلسے کی نظامت معلمہ ریشماء طلعت خانم نے کی۔۔۔۔ ڈی ڈی پی آئی آفس کولار کے اُردو ای سی او محترم محمد سراج الدین صاحب اور ملباگل کے پی ٹی ٹیچر رحیم شریف نےمہمانوں کا خیر مقدم کیا۔۔۔

خیر مقدم کے بعد گورنمنٹ ہائیر پرائمری اسکول قطب شہنشاہ نگر کولار کے طلباء و طالبات نے ناڈاگیتے پڑھا ۔۔۔ مہمانوں نے اپنے خطاب کے دوران کرناٹک اُردو اکادمی کے اس قابلِ تحسین اقدام کی سراہنا کی ۔۔ ڈی ڈی پی آئی شری کرشنا مورتی نے اپنے صدارتی خطاب کے دوران ناڈاگیت پڑھنے والے بچوں کی تعریف کی اور کووڈ 19 کے طویل فاصلے کے بعد دوبارہ اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد پر کرناٹک اُردو اکادمی تمام اُردو ای سی اوز سی آر پیز اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ۔۔ یس یس یل سی کے بچوں کی محنت کرنے اور دل لگاکر امتحان کی خوب تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے چند ضروری نکات سمجھائے ۔۔۔ سی آر پی محترم سید اکمل پاشاہ نے حمد/ نعت ، غزل ، تقریر ، تحریر اور فی البدیہہ میں اوّل ، دوّم اور سوّم انعامات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے نام کی فہرست پڑھی ۔۔ڈی ڈی پی آئی کشنا مورتی اور دیگر مہمانوں کے ہاتھوں بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔۔ تمام بچوں کو کیش پرائزز اوّل انعام 3000 روپئے ، دوّم انعام 2000 روپئیے ، سوّم انعام 1000 روپئیے نقد اور اسناد تقسیم کئے گئے ۔۔ چوتھے نمبر پر آنے والے بچوں کو 500 روپئیے نقد کے ساتھ سرٹفکیٹس دئے گئے ۔۔۔ مقابلوں میں حصّہ لینے والے تمام بچوں کو سرٹفکیٹ سے نوازا گیا اور آمد و رفت کے اخراجات بھی دئے گئے ۔۔۔۔ ضلع کے ہر دلعزیز اُردو ای سی او محترم محمد سراج الدیّن اینڈ ٹیم کی انتھک محنتوں اور نظم نے اس پروگرام کو شاندار کامیابی عطا کی ۔۔اُردو اساتذہ تنظیموں کے صدور و اراکین ، سید اعظم ، سیّد امتیاز حسین ،نور الدیّن ، یونس خان ، صادق پاشاہ ، عارف پاشاہ ، اکمل پاشاہ ، یاسمین تاج، محمدی زہرہ ، ظہورہ تاج ، مہر تاج وغیرہ نے جلسے میں شرکت فرمائی ۔۔۔ اُردو ای سی او محترم انور الحسن کے شکریہ پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔۔۔۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close