بنگلور

ادبی ثقافتی وتعلیمی مقابلے جات کا کامیاب انعقاد

افتتاحی جلسہ سے شیو شر نپپا بنی کٹی و نصرت محی الدین کی تقاریر
گلبرگہ24فروری(آئی این ایس انڈیا)
احمد باشاہ ایجو کیشنل کو آرڈ ینیٹر اُردو بی ای اَو آفس کلبرگی شمال کی اطلاع کے بموجب بتا ریخ 22؍ فبروری بروز پیر بمقام سرکاری اُردو ہائر پرائمری اسکول تا ج نگر مسلم سنگھ میں کرناٹک اُردو اکاڈمی بنگلور اور محکمہ تعلیمات بالخصوص بی ، ای ، او وہ بی ،ار ،سی کلبرگی شمال کی جانب سے تعلقہ گلبرگہ شمال کے اُردو ہائی اسکول طلباء وطالبات میں ادبی ثقافتی تعلیمی مقابلے جات کا انعقاد عمل میں آ یا ۔ اس ضمن میں ایک افتتاحی جلسہ بھی منعقد ہوا جسکی صدارت جناب عرفان ثمین اُردو اینڈ دیگر اقلیتی زبانیں کو آرڈ نیٹیر ڈی ،ڈی ،پی،ائی ،افس ضلع گلبرگہ نے کی جبکہ سری شیوشر نپپا بنی کٹی بی ،ای، او کلبرگی شمال کے ہاتھوں پروگرام کا افتتاح عمل میں آ یا اس موقع پر ڈاکٹر شا نتا بائی کوارڈینیٹر بی، ار،سی کلبرگی نارتھ سری بھیم سنگھ راتھوڑ صدر ہائی اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن ، شیخ مجیب صدر پرائمری اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن کے علاوہ جناب عبد الحمید باغبان صدر یس ،ڈی ،یم، سی سرکاری اُردو اسکول تاج نگر محترمہ نادرہ بیگم صدر معلمہ تا ج اُردو اسکول محترمہ درشہوار صدر معلمہ سرکاری اُردو اسکول تا ج نگر سری پروین سر بی،ارپی ۔اُوشا کماری بی ار پی ۔تنو جا بی ارپی ۔ جناب بشیر احمد سی ار پی یم بی نگر محب اُردو نصر محی الدین لکچرار گورنمنٹ جونیر کالج چنچولی و سابقہ ای سی او ڈی ڈی پی ائی افس گلبرگہ اور تاج نگر اسکول کے یس ڈی یم سی اراکین نے شرکت فرمائی جلسہ کا آغاز مولانا قاسم جنیدی خطیب وامام کی قرات سے ہوا جبکہ ثانیہ قریشی جماعت دہم محمدی اسکول نے حمد پاک پیش کیا نشاطہ پروین جماعت دہم نیشنل اُردو گر لز ہائی اسکول نے نذرانہ نعت پیش کیا ، محمد رفیق اُردو سی ارپی روضتین نے مہمانوں کے شایانِ شان کے مطابق اشعار پیش کرتے ہوئے تعارف کیا اور خطبہ استقبالیہ سے تمام حاضرین کو محفوظ فرمایا۔جناب الطاف حسین صدر مدرس سرکاری اُردو ہائر پرائمری اسکول اتحاد کالونی وسابقہ سی آر پی نے منتظمین کی جانب سے صدر جلسہ ومہمانوں کو گل ہائے محبت پیش کرنے کی فہرست کو اعلان کرکے مہمانوں کی خدمت میں گلپوشی کر کے شالیں اُڑھائی ۔ نصرت محی الدین نے اس ادبی ثقافتی مقابلے جات کے اعتراض ومقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلوں سے بچوں میں چھپی ہوئی صلا حتیں اُجاگر ہوتی ہیں ۔ موصوف نصرت محی الدین نے بچوں کی دلچسپی بڑھانے کیلئے بیداری شعور کے طور پر بھی فی البدیہہ کہا ۔شیو شرنپپا بنی کٹی بی ای او نے اپنی تقریر میں کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہورہی ہے کہ کم وقت میں گلبرگہ شمال کے سرکاری ، امدادی اور غیر امدادی اُردو ہائی اسکولس کے بچے مقابلے کیلئے کثیر تعداد میں حاضری ہوئے ہیں ۔ شیوشر نپپا بنی کٹی اُردو ای سی اُوز ۔ اور اُردو سی ار پینرکی خدمات کو بھی خوب سراہا جناب مخدوم نداف سی ارپی اُردو مدینہ کالونی کلسٹر نے شکریہ اداکیا جبکہ ممتاز اناونسر مولوی محمد خواجہ گیسو دراز صدر مدرس وسابقہ اُردو اسکول نوڈل آفسر تعلقہ کلبرگی شمال وسابقہ ضلعی کو ارڈینیٹر ساکشر تا مشن اُردو یونٹ گلبرگہ نے بہتر ین انداز میں جلسہ کی کاروائی چلائی اس کے بعد مقابلوں کا آغاز ہو جملہ پانچ عنوانات پر مقابلے ہوئے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close