بنگلور

کرناٹک اُردو اکادمی بنگلور کے زیر اہتمام کولار میں شاندار "ادبی مقابلے ” کا انعقاد

بنگلور (ہندوستان اردو ٹائمز) بروزِ ہفتہ مورخہ 20/02 /2021 بمقام آکسفورڈ ہائی اسکول کولار میں کرناٹک اُردو اکادمی بنگلور کے زیر اہتمام اور کولار ضلع اُردو ای سی اوز محترم محمد سراج الدین اور محترم انور الحسن اور تعلقہ سی آر پیز محترم سیعد اکمل پاشاہ ، محترم ذبیح اللہ شریف ، محترم آصف جیلانی کی زیرِ سرپرستی شاندار پیمانے پر تعلقہ سطح "ادبی مقابلے ” منعقد کئے گئے۔

 

اجلاس کا آغاز مورارجی دیسائی اسکول کے معلم محترم مزمل پاشاہ صاحب کی قرآة سے ہوا۔نعتِ پاک کا نذرانہ معلمہ عذرا بانو نے پیش کیا ۔جلسے کی نظامت معلمہ ریشماء طلعت خانم نے کی۔۔۔۔ اسکول کے پرنسپل محترم محسن صاحب نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔سی آر پی محترم سید اکمل پاشاہ صاحب نے مقابلوں کے اغراض و مقاصد اور اصولوں کے متعلق تفصیلی طور پر جانکاری دی ۔ای سی او محترم محمد سراج الدین صاحب نے اپنے خطاب کے دوران اُردو اسکولوں میں میعاری تعلیم کی اہمیت ، اس طرح کے ادبی مقابلوں کے اغراض و مقاصد ، اس کےفوائد اور اُردو اساتذہ کی ژمہ داریوں پر سیر حاصل روشنی ڈالی ۔

 

اُردو اسکولوں میں تعلیمی میعار کے فروغ اور اُردو زبان و ادب کی بقاء کے لئے کرناٹک اُردو اکادمی کے خدمات کو سراہا۔اور آئیندہ بھی اُردو اسکولوں کے لئے اس طرح کے تعاون کی خواہش ظاہر کی ۔۔۔ حمد یا نعت ، غزل ، توریر ، تحریر اور فی البدیہہ ۔مقابلوں میں اوّل دوّم اور سوّم آنے والے بچوں میں سی آر پیز نے اپنے صرفِ خاص کے ذریعے شاندار انعامات تقسیم کئے اوت انہیں ضلعی سطح مقابلوں کے لئے اہل قرار دیا گیا۔۔۔۔۔محترم زبیح اللہ شریف صاحب کے شکریہ پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔۔۔۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close