بنگلور
وزیراعلیٰ یدیورپا نے نئے وزراء کوقلمدان تقسیم کیے

بنگلورو21جنوری(آئی این ایس انڈیا) کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا نے اپنی کابینہ میں توسیع کے بعدسات نئے وزراء کو محکمہ الاٹ کیا ہے ، کچھ وزراء کے قلمدانوں میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے۔نئے وزراء میں ،اومیش کٹی کو خوراک ، شہری فراہمی اور صارفین سے متعلق اموراورایس انگارا کوبندرگاہیں اور اندرون ملک نقل وحمل کے محکمے دیئے گئے ہیں۔ گورنرکی رضامندی کے ساتھ جاری کردہ سرکاری گزٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ، مورگیس نورانی وزیر مائن اینڈ جیولوجی ہوں گے اور اروند لمباولی کو محکمہ جنگلات مل گیاہے۔ریاستی بی جے پی کے لیڈران نے وزیراعلیٰ پرجم کرالزامات لگائے ہیں ،لیکن میڈیامیں اس کی بحث نہیں ہورہی ہے۔