بنگلور

بنگلورو، امیت شاہ کے دورہ کے بعد کرناٹک سرکار میں بھاری پیمانے پر ردو بدل کی قیاس آرائی

بنگلورو، 16؍جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے آج جمعہ کے دن اشارہ دیا ہے کہ مرکزی وزیر برائے داخلہ امیت شاہ کے دورہ کرناٹک کے بعد سات نئے وزراء کے قلمدانوں کی تقسیم کی جائے گی ۔

سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائی بھی ہورہی ہے کہ وزیراعلی کئی وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دی ہوئے ایڈی یورپا نے کہا کہ امیت شاہ کے دورہ کرناٹک ایک کے بعد نئے وزراء میں قلمدان تقسیم کرنے ان کا منصوبہ ہے۔ گرممکن ہوسکا تو اس سے پہلےبھی ہوسکتا ہے۔ قلمدانوں میں ردو بدل کے تعلق سے کئے گئے سوال پرانہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ا میت شاہ کل ہفتہ کے دن کرناٹک کے دورہ پر آرہے ہیں۔ ان کے ساتھ وہ بھدراوتی جائیں گے۔ اسی روز دونوں بنگلورولوٹ آئیں گے۔ پرسوں اتوار کے دن دونوں امیت شاه بیلگا دی جائیں گے۔ شاہ 16 اور 17 جنوری کرناٹک کا دورہ کریں گے۔

اس دوران شیموگہ ، بیلگاوی ، باگل کوٹ اور بنگلورو کے مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ ایک طویل مدت کے انتظار کے بعد ایڈی یورپا نے انہیں 17 ماہ پرانی کابینہ کو چہارشنبہ کے دن توسیع کی تھی ۔ سات نئے وزرائ کو شامل کر کے وزیر آبکاری ایچ نا کیش کو وزارت سے ہٹا دیا تھا۔

سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائی ہورہی ہے کہ وزیراعلیٰ اپنی کابینہ میں قلمدانوں میں ردو بدل بھی کریں گے۔ یہ قدم وزیراعلیٰ کے لئے بڑا چیلنج ہوگا۔ کا بینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء سمیت کا بینہ میں پہلے سے موجود چند وزراء اہم قلمدانوں کی امید کررہے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close