بنگلور

کرناٹک اردو اکادمی سے اردو یم اے ’’URDU in MA‘‘ کے طلبہ کو مالی امداد کی تاریخ میں توسیع

کرناٹک اردو اکادمی، محکمہ اقلتی بہبود، حکومتِ کرناٹک کے ماتحت اردو زبان کا ایک فعال و متحرک سرکاری ثقافتی ادارہ ہے اور ریاست بھر میں اردو زبان کے فروغ و تشہیر کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ کرناٹک اردو اکادمی جہاں ثقافتی پروگرام جیسے مشاعرے، قوالی، غزل وغیرہ کا انعقاد کرتی ہے وہیں اردو ادیبوں و شاعروں کی کتابوں کی اشاعت کا بھی اہتمام کرتی ہے اوراردو زبان میں یس یس یل سی اور پی یو سی امتحانات میں جن طلبہ نے نمایاں نمبرات حاصل کئے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام بھی دیتی ہے ۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر کرناٹک اردو اکادمی نے امسال ریاستِ کرناٹک کے اردو یم اے ’’ in URDU M A‘‘ میں داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کے لئے مالی امداد دینے کا ارادہ کیا ہے۔ داخلہ فارم کرناٹک اردو اکادمی کے ویب سائٹ www.karnatakaurduacademy.org سے حاصل کر سکتے ہیں۔ چوں کہ داخلوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اس لئے کرناٹک اردو اکادمی نے آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 31دسمبر2020 طے کیا ہے ۔ مزید معلومات کے لئے اکادمی دفتر سے No.57/17, Thiruminahalli Village, Hegde Nagar Main Road, Bengaluru-560064. یا موبائل نمبر 9738380035 پر یا دفتری فون نمبر 080-29633111 پر رابطہ کریں ۔ رجسٹرار، کرناٹک اردو اکادمی ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close