بنگلور

بنگلور : بزمِ امید فردا : ایک ملاقات مہر افروز کے ساتھ

بنگلور (ہندوستان اردو ٹائمز ) بزمِ امید فردا، بنگلورکے زیرِ اہتمام بروز ہفتہ28 نومبر 2020 شب 8 بجے سے فیس بک لنک www.facebook.com/smirfanulla پر ’’ ایک ملاقات مہر افروزکے ساتھ ‘‘ منعقد ہے۔محترمہ دھارواڑ سے تعلق رکھتی ہیں اورادبی دنیا میں کرناٹک کی معروف و مشہور ادباء و شعراء میں آپ کا نام لیا جاتا ہے۔ بزمِ امیدِ فردا نے خاموش اردو ادبی خدمات گذاروں کو نوجوان نسل سے متعارف کروانے ایک سلسلہ شروع کیا اور ’’محترمہ مہر افروز سے ملاقات ‘‘ اسی سلسلہ کی ایک اہم کڑی ہے۔ نظامت محترمہ صبا انجم عاشی فرمائیں گی۔ سید عرفان اللہ قادری ، سرپرست ، بزمِ امیدِ فردا نے تمام ادب نواز خواتین و حضرات سے بروقت آن لائن جڑنے اور اس پروگرام کو لائک، شئر اور کمنٹ کرنے کی گذارش کی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close