بنگلور

بنگلور : ایک ملاقات عشرت اللہ عشرت کے ساتھ

بنگلور (ہندوستان اردو ٹائمز) بزمِ امید فردا، بنگلورکے زیرِ اہتمام بروز جمعہ 23 اکتوبر 2020 شام 8 بجے سے فیس بک لنک www.facebook.com/smirfanulla پر شہر کولارسے تعلق رکھنے والے شاعر کے ساتھ آن لائن ’’ایک ملاقات عشرت اللہ عشرت کے ساتھ‘‘ کا انعقاد عمل میں آ رہا ہے۔ بزمِ امیدِ فردا نے خاموش اردو ادبی خدمات گذاروں کو نوجوان نسل سے متعارف کروانے ایک سلسلہ شروع کیا اور ’’جناب عشرت اللہ عشرت سے ملاقات ‘‘ اسی کی ایک کڑی ہے۔ نظامت جناب عبدالعزیز داغؔ فرمائیں گے۔ سید عرفان اللہ قادری ، سرپرست ، بزمِ امیدِ فردا نے تمام ادب نواز خواتین و حضرات سے بروقت آن لائن جڑنے اور اس پروگرام کو لائک، شئر اور کمنٹ کرنے کی گذارش کی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close