بنگلور

کورونا: علاج سے انکار کرنے والے اسپتالوں کے خلاف شکایت کے لئے کرناٹک حکومت نے شروع کی ہیلپ لائن

بنگلورو،06 ؍جولائی ( آئی این ایس انڈیا ) کرناٹک حکومت نے کورونا کے علاج سے انکار کرنے والے اسپتالوں کی شکایات درج کرنے کے لئے 24 گھنٹے کی ہیلپ لائن شروع کردی۔ میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر کے سدھاکر نے نجی اسپتالوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کو داخل نہ کرنے یا جانچ کرنے سے منع کر نے کو لے کر متنبہ کیا ۔

[ads1]

سدھاکر نے بتایا کہ اگر اسپتال مریض کو داخل کرنے سے انکار کرتا ہے تو پھر 1912 پر فون کریں۔ یہ نمبر24 گھنٹے دستیاب ہے۔ اس نمبر پر کال کرنے والوں کی فوری مدد کی جائے گی۔وزیر موصوف نے لوگوں کو یاد دلایا کہ نجی اسپتالوں میں کم سے کم 50 فیصد بستر کورونا 19 کے مریضوں کے لئے مخصوص ہیں۔ نیز ان کے ساتھ ریاستی حکومت کے کوٹے کے تحت مفت علاج کیا جائے گا۔

[ads4]

بتایا جارہا ہے کہ ریاست میں گزشتہ کچھ دنوں میں اسپتال میں داخل نہ ہونے کی شکایات ہیں۔ اس کے پیش نظر یہ ہیلپ لائن شروع کردی گئی ہے۔ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں نے شکایت کی کہ انہیں اسپتال میں داخل نہیں کیا جارہا ہے۔ اسپتال والے مریضوں کو داخل کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ جو ایک بہت ہی سنجیدہ موضوع ہے۔ واضح رہے کرناٹک میں کورونا مریضوں کی تعداد 13255 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 372 ہوگئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close