ہندوستان

بنگلورو میں حج 2019 کیلئے قرعہ اندازی ، 817 عازمین کا ریزرو کوٹہ جبکہ 5884 کا قرعہ سے ہوا انتخاب

حج2019کیلئے آج کرناٹک کے عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا۔ بنگلورو کے ودھان سودھا میں قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب پر ریاست کے سیاسی حالات کا اثر بھی دیکھنے کوملا۔ ریاست کے وزیراقلیتی بہبود اور حج ضمیراحمد خان، ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین آرروشن بیگ نے قرعہ اندازی کا افتتاح کیا۔ اس مرتبہ کرناٹک حج کمیٹی کوکل 13995 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ اس سال ریاست کا حج کوٹہ6701مقرر کیاگیاہے۔ ریزرو کوٹہ کے تحت 817 عازمین کا انتخاب عمل میں آیا۔ جبکہ5884عازمین حج کا انتخاب قرعہ کے ذریعہ ہوا۔

وزیراقلیتی بہبود ضمیراحمد خان نے قرعہ اندازی کے موقع پر منتخب عازمین کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر حج نے کہاکہ ریاست کے حج کوٹہ میں مزید اضافہ کیلئے کوشش کی جائےگی۔ انہوں نے کہاکہ گلبرگہ اور منگلور میں حج ہاوس کی تعمیر کیلئے جلد اقدامات کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گلبرگہ میں مرحوم قمرالسلام کے دور میں حج ہاوس کیلئے جگہ مختص کی گئی ہے۔

کرناٹک ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین روشن بیگ نے کہاکہ بنگلورو کے حج بھون میں جدیدسہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم تعمیر ہورہاہے۔ اس حج بھون میں امتحانات کیلئے بنگلورو آنے والے طلبہ کومفت رہائش فراہم کی جائےگی۔

پچھلے سال کے مقابلہ اس بار کرناٹک ریاستی حج کمیٹی کو کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پچھلے سال18 ہزارسے زائد درخواستیں حاصل ہوئی تھیں۔ لیکن اس مرتبہ تقریبا14 ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں۔ حج کمیٹی کے افسرسرفراز احمد خان نے بتایاکہ درخواستیں کم آنے کی ایک وجہ چار مرتبہ درخواست دینے والوں کوریزرو زمرے سے باہر رکھناہے۔

قرعہ انداز کی تقریب پر ریاست کے سیاسی حالات کا اثر بھی دیکھنے کوملا۔ تقریب میں وزیراعلی اور نائب وزیراعلی نے شرکت نہیں کی۔ پچھلے سال کے مقابلے حاضرین کی تعداد بھی کم دیکھنے کوملی۔


Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close