عجیب و غریب

بنگلورو ایئرپورٹ پر خاتون کی شرٹ اتروادی گئی

کرناٹک کے بنگلورو ایئرپورٹ پر ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے الزام لگایا کہ چیکنگ کے دوران اس کی شرٹ اتروا دی گئی۔ خاتون موسیقار نے الزام لگایا کہ بنگلور ہوائی اڈے پر سکیورٹی چیکنگ کے دوران انہیں ان کی شرٹ اتارنے کو کہا گیا۔ خاتون نے اس واقعہ کو انتہائی ذلت آمیز قرار دیتے ہوئے پوچھا ہے کہ بنگلورو ایئرپورٹ کو خاتون کو اسٹرپ کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ حالانکہ بنگلور ایئرپورٹ نے اس واقعہ دکھ اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق، خاتون نے منگل کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واقعہ بیان کیا اور لکھا، ‘بنگلورو ایئرپورٹ پر سکیورٹی چیک کے دوران مجھے اپنی شرٹ اتارنے کو کہا گیا۔ سیکورٹی چوکی پر صرف انڈرگارمنٹس پہن کر کھڑا ہونا انتہائی بے عزتی ہے اور کوئی بھی عورت اس قسم کی توہین نہیں چاہے گی۔ آپ کو بنگلورو ایئرپورٹ پر ایک خاتون کو برہنہ کرنے کی ضرورت کیوں پڑی؟ بتا دیں کہ بعد میں یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر دیا گیا تھا۔

حالانکہ اس ٹویٹ پر بنگلور ایئرپورٹ کا جواب آیا اور کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ بنگلورو ہوائی اڈے نے خاتون مسافر سے درخواست کی کہ وہ اپنے رابطے کی تفصیلات شیئر کریں تاکہ وہ اس تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا، ‘ہم اس مصیبت کے لیے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ہم نے یہ مسئلہ اپنی آپریشن ٹیم کے ساتھ اٹھایا ہے اور اسے سی آئی ایس ایف (سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس) کے زیر انتظام سکیورٹی ٹیم تک بھی پہنچا دیا ہے۔

فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ خاتون نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ کیوں ڈی ایکٹویٹ کردیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے بھی ایئرپورٹ پر سکیورٹی چیکنگ کو لے کر ہنگامہ ہوتا رہا ہے۔ کبھی ہوائی اڈے پر سکیورٹی چیکنگ کے دوران بے قابو ہجوم نظر آتا ہے تو کبھی انڈر گارمنٹس میں کچھ لوگوں کو چیک کیا جاتا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button