بنگال

بنگال میں 20 اور آسام میں 6 ریلیاں کریں گے وزیر اعظم مودی : نڈا اور شاہ کریںگے50-50ریلیاں

نئی دہلی،02؍مارچ(آئی این ایس انڈیا)
انتخابی ریاستوں میں انتخابی مہم کے لئے بی جے پی کے قدآور لیڈر کمربستہ ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بنگال اور آسام کے انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلیاں ہوں گی۔ وزیر اعظم مودی بنگال میں 20 ریلیاں کریں گے جب کہ ہمسایہ ریاست آسام میں وزیر اعظم کی 6 ریلیاں ہوں گی۔ بنگال یونٹ کی طرف سے پی ایم مودی کی 25 سے 30 ریلیاں منعقد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ، لیکن فی الحال 20 ریلیاں منظور ہوچکی ہیں۔ریلیوں کا آغاز 7 مارچ کو کولکاتہ کے بریگیڈ گراؤنڈکی ریلی سے شروع ہوں گے۔ دیگرریلیوں کے لئے ابھی مقام اور وقت کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ وہیں وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے صدر جے پی نڈا بنگال میں 50-50 انتخابی ریلیوںسے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں کانگریس اور بائیں بازو کے بریگیڈ ریلی میدان میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی تھی۔ اس ریلی میں جمع ہجوم نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کی تھی۔ بنگال میں پہلی بار بی جے پی بھگوا پرچم لہرانے کے لئے کمر بستہ ہے۔ آج یوگی مالدہ جارہے ہیں ، اور اتوار کے روزوزیر اعظم کولکاتہ میں ایک بڑی ریلی کرنے والے ہیں۔ 7 مارچ کو وزیر اعظم کولکاتہ کے بریگیڈ گراؤنڈ میں ایک بڑی ریلی کریںگے۔ بی جے پی اس ریلی کے ذریعہ ریاست بھر میں اپنا پیغام پھیلانا چاہتی ہے۔بی جے پی قائدین اور کارکنان اس ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ بی جے پی کا ہدف تقریبا 10 لاکھ افراد کو بریگیڈ گراؤنڈ میں لانا ہے۔ بی جے پی اس ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے ڈور ٹو ڈدور مہم چلارہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close