بنگال

ممتا بنرجی کی تیل کی اضافی قیمتوں کے خلاف ریلی

کولکاتہ،25؍فروری(آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پٹرول اور ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف جمعرات کے روز ایک ای بائک ریلی نکالی۔ ریاست کے شہری ترقیاتی وزیر اور کولکاتہ کے میئر فرہاد حکیم الیکٹرنک اسکوٹر چلا کر پٹرول اور ڈیزل کی اضافی قیمتوں کی مخالفت کی۔ ان کے پیچھے وزیر اعلی ممتا بنرجی گلے میں پوسٹر لٹکائے بیٹھی ہوئی تھیں۔اس بائک ریلی کو ہریش چٹرجی اسٹریٹ سے ریاست کے سکریٹریٹ نبنا تک نکالی گئی، وہاں پہنچنے کے بعد ممتا بنرجی نے تیل کی اضافی قیمتوں پر مرکزی حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی اضافی قیمتوں کے سبب ملک پسماندہ ہو رہا ہے ، اس کے لئے وزیر اعظم مودی اور ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ ذمہ دار ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close