بنگال

ہگلی کی انتخابی ریلی میں ممتا بنرجی کی للکار،کہااگر ٹی ایم سی ’تولہ باز‘ہے تو بی جے پی’دنگاباز‘ہے

کولکاتہ،24 فروری (آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج ہگلی میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران ممتا نے ہگلی میں پی ایم مودی اور بی جے پی پر زبردست نشانہ بنایا۔ ممتا نے بی جے پی کو فسادی اور وزیر اعظم مودی کو جھوٹا بیاتا۔ ممتا نے کہاکہ بنگال پر بنگال راج کرے گا، گجرات بنگال پر حکمرانی نہیں کرے گا، مودی بنگال پر حکمرانی نہیں کریں گے۔ غنڈے اور بدمعاش بنگال پر حکمرانی نہیں کریں گے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ وزیر اعظم ہوکروہ جھوٹ بول رہا ہے،وہ آج ہیں کل نہیں رہیں گے، گھر کی ماؤں اور بہنوں کوئلہ چور کہہ رہے ہیں۔اگر ٹی ایم سی تولاباز ہے توبی جے پی کے لوگ دنگاباز ہیں۔مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل متعدد سابق اسٹارس نے بھی حکمران ترنمول کانگریس سے ملایا ہے۔ سابق کرکٹرز منوج تیواری، ٹالی ووڈ اداکارہ جون مالیا، اداکارہ سیانی گھوش، مزاح نگارکانچن ملک، ہدایتکار راج چکرورتی اور بہت سے دیگر نے ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ یہ سب آج ممتا بنرجی کی انتخابی ریلی میں موجود تھے۔ ٹی ایم سی میں شامل ہوتے وہئے ٹالی ووڈ اداکارہ جون مالیا نے کہاکہ مجھے سیاست سمجھ نہیں آتی لیکن اتنا معلوم ہے کہ بنگال کی عوام صرف ممتا بنرجی کو ہی چاہتی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close